ETV Bharat / sports

سنیہ رانا کی بدولت انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 10:16 AM IST

Updated : Jun 21, 2021, 10:27 AM IST

Sneh Rana drew the womens cricket test match against England
سنیہ رانا کی بدولت انگلینڈ کے خلاف ویمن ٹیسٹ کرکٹ میچ ڈرا

برسٹل کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں دہرادون کی سنیہ رانا نے ہندوستان کے لیے ڈیبو کیا۔ سنیہ رانا نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں گیند اور بیٹ دونوں کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک یقینی شکست کو ڈرا میں تبدیل کرانے میں کامیاب رہیں۔

اتراکھنڈ کی بیٹی سنیہ رانا نے برسٹل میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبو کرنے کے بعد ایک یقینی شکست کو ڈرا میں تبدیل کردیا۔

سنیہ نے اپنی عمدہ بلے بازی سے ناممکن کو ممکن بنایا اور پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز سنیہ نے ایک نازک وقت میں 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جس وقت سنیہ رانا بیٹنگ کے لیے آئی تھیں اس وقت بھارت فالوآن کھیلتے ہوئے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مشکل دور سے گزر رہی تھی اور ٹیم کا سات وکٹ 199 رنز کے اسکور پر ہی گر گیا تھا۔ پھر یہیں سے سنیہ رانا نے ہارے ہوئے میچ کو بچانے کے لیے مہم کا آغاز کیا اور پہلے انہوں نے شیکھا پانڈے کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 41 رن کی شراکت کی جس سے ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے میں کامیاب رہیں۔

پھر اس کے بعد وکٹ کیپر تانیا بھاٹیا کے ساتھ نویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست سو رنز کی شراکت داری کی جس کی وجہ سے انگلش ویمن ٹیم کو ڈرا کے لیے ہاتھ ملانے پر مجبور ہونا پڑا۔ سنیہ نے 82 رنز اور تانیہ نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے انگلینڈ خواتین ٹیم نے نو وکٹ پر 396 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت کی خواتین ٹیم نے اپنی اننگ میں محض 231 رنز پر ہی آل آوٹ ہوگئی جس کی وجہ سے ان کو فالوآن کا سامنا کرنا پڑا۔ اور دوسرے اننگ میں بھارتی ٹیم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نا صرف ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچایا بلکہ میچ کو بھی ڈرا کرنے میں کامیاب رہی۔ بھارت دوسری اننگز میں آٹھ وکٹ 344 رنز بنائے۔

شفالی ورما جنہوں نے عمدہ ڈیبیو کیا تھا وہ پلیئر آف دی میچ رہیں۔ تقریبا 7 سال بعد طویل فارمیٹ میں کھیلتے ہوئے ہندوستانی خواتین شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ لیکن یہ ٹیسٹ شفالی ورما جیسے نئے کھلاڑیوں کے لیے یاد رکھا جائے گا انھوں دونوں اننگز میں نصف سنچری بنائی تھی۔ بھارتی خواتین کی جانب سے دوسری اننگز میں سنہ رانا، دیپتی اور تانیہ نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

یہ سنیہ رانا کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔ انہوں نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں چار وکٹیں بھی حاصل کیں پھر جب بیٹنگ کا نمبر آیا تو ٹیم کو گہری پریشانی سے نکال کر سنیہ نے بتایا کہ ان کے پاس بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے۔

سنیہ رانا نے 2014 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تھا، صرف 7 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی کھیلنے کے بعد یہ مایہ ناز آل راؤنڈر زخمی ہوگئی تھی۔ اس کی وجہ سے وہ پورے 5 سال تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہی۔ اب جب اسے ٹیسٹ کرکٹ میں موقع ملا تو اس نے پہلے ہی میچ میں اپنی شناخت بنالی۔

سنیہ رانا کا تعلق اتراکھنڈ کے دہرادون سے ہے۔ ان کے کوچ نریندر لال شاہ ان کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔ شاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ سنیہ کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔سنیہ کے پاس بہت صلاحیت ہے اور اب وہ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ نریندر لال شاہ نے کہا کہ برسٹل میں تو صرف جھانکی ہے۔ سنیہ سے آگے اور بھی شاندار پرفارمنس کرینگی۔

Last Updated :Jun 21, 2021, 10:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.