ETV Bharat / sports

Ravindra Jadeja to Lead CSK: جڈیجہ بنے چنئی سُپر کنگز کے کپتان

author img

By

Published : Mar 24, 2022, 3:00 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ میں ایک بڑا ردوبدل ہوا جس کے مطابق مہندر سنگھ دھونی نے چنئی سُپر کنگز کی کپتانی چھوڑ دی ہے اور اب ان کی جگہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ Dhoni Hands Over Captaincy Jadeja

آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ
آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ

آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم چینئی سُپر کنگز کے خیمے سے ایک بڑی خبر آئی جس کے مطابق کیپٹن کول مہندر سنگھ دھونی نے کپتانی سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ Ravindra Jadeja to Lead CSK

واضح رہے کہ اس بار چنئی ٹیم نے جڈیجہ اور دھونی سمیت 4 کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھا تھا۔ جڈیجہ کو فرنچائزی نے 16 کروڑ روپے میں جبکہ دھونی کو اس سیزن میں صرف 12 کروڑ میں برقرار رکھا گیا تھا۔ اس لیے شروع سے ہی اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ جڈیجہ کو کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ ان کے علاوہ معین علی کو 8 کروڑ اور رتوراج گائیکواڑ کو 6 کروڑ میں برقرار رکھا گیا۔

جڈیجہ چنئی ٹیم کے تیسرے کپتان ہوں گے

رویندر جڈیجہ 2012 سے چنئی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں۔ وہ چینئی سُپر کنگز کے تیسرے کپتان ہوں گے۔ مہندر سنگھ دھونی آئی پی ایل کے پہلے سیزن یعنی 2008 سے ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ دھونی نے 213 میچوں میں کپتانی کرتے ہوئے ٹیم کو 130 میچوں میں فتح دلائی ہے۔ اس درمیان سریش رائنا نے بھی 6 میچوں میں کپتانی کی ہے جس میں سے ٹیم صرف 2 میچ جیت سکی۔

افتتاحی میچ چنئی اور کولکاتہ کے درمیان

کپتانی میں اس بڑے ردوبدل کا فیصلہ چنئی مینجمنٹ نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے صرف دو دن قبل لیا ہے۔ ٹورنامنٹ 26 مارچ سے شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جڈیجہ کی کپتانی میں چنئی کی ٹیم اس بار اپنے خطاب کو بچانے اور 5 واں خطاب جیتنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.