ETV Bharat / sports

Rashid Khan on Cricket Australia کرکٹ ملک کی واحد امید ہے سیاست کو اس سے دور رکھیں، راشد خان

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 10:52 PM IST

کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان میں خواتین کی صورتحال کے باعث افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کرکٹ آسٹریلیا کو بگ بیش لیگ چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے اور کہا کہ کرکٹ ملک کی واحد امید ہے اس کو سیاست سے دور رکھیں۔

Rashid Khan
راشد خان

حیدرآباد: کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یو اے ای میں کھیلی جانے والی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھیلنے سے انکار کرنے کے بعد اب افغانستان کے کھلاڑیوں کا ردعمل بھی آنا شروع ہو گیا ہے۔ درحقیقت طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اس نے ملک میں اپنی خواتین اور لڑکیوں پر بہت سی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ طالبان کے اس اقدامات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اب افغانستان کے عالمی سطح پر مشہور لیگ اسپنر راشد خان نے بھی اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا کو خبردار کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

راشد خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی مایوس ہوں کہ آسٹریلیا نے ہمارے خلاف سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے اور عالمی سطح پر اس کھیل میں ہم نے جو شاندار پیش رفت کی ہے اس پر مجھے بہت فخر ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا یہ فیصلہ ہماری ترقی کے سفر میں ایک بڑا دھچکا ہے۔ اگر یہ افغانستان کے خلاف کھیلنا آسٹریلیا کو اتنا ہی بے چین کرنے والا ہے تو میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنی موجودگی سے کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہوں گا۔ اس لیے میں اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے پر بہت سنجیدگی سے غور کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: Australia Afghanistan ODI Series Cancel طالبان کی خواتین پر پابندی، آسٹریلیا نے افغانستان سے یک روزہ کرکٹ سیریز منسوخ کر دی

راشد خان نے ٹویٹر پر مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ کرکٹ ملک کی واحد امید ہے سیاست کو اس سے دور رکھیں۔ اس پیغام کے ذریعے راشد نے ایک طرح سے کرکٹ آسٹریلیا کو وارننگ دی ہے کہ ان کے اس فیصلے کے بعد ان کے لیے بی بی ایل میں کھیلنا مشکل ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.