راشد خان، افغان پناہ گزیں سے کرکٹ کی بلندیوں تک کا سفر

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 1:48 PM IST

افغانستان کے شاندار اسپنر راشد خان

افغانستان کے شاندار اسپنر راشد خان کا شمار دنیا کے بہترین گیند بازوں میں ہوتا ہے۔ آج ان کی 23 ویں سالگرہ ہیں۔ آئیے جانتے ہیں انہوں نے اس مقام پر پہنچنے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کیا۔

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے 23 سال کی کم عمر میں ہی کرکٹ میں بڑا مقام حاصل کرلیا ہے۔ وہ ٹی 20 فارمیٹ کے سب سے شاندار گیند بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔

راشد خان پوری دنیا کی ٹی 20 کرکٹ لیگ میں کھیلتے ہیں۔ اس میں آئی پی ایل، بگ بیش لیگ، پاکستان سُپر لیگ، کیربین پریمیئر لیگ کے علاوہ انگلینڈ کی ٹی 20 لیگ شامل ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

راشد خان افغان کرکٹر اور افغانستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ فرنچائزیز لیگ میں وہ انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد، آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، پاکستان سُپر لیگ میں لاہور قلندرز اور افغانستان میں بندِ عامر ڈریگنز کے لیے کھیلتے ہیں۔

ایک چھوٹے ملک کے اس بڑے کھلاڑی نے پوری دنیا میں اپنی کامیابی کے پرچم لہرائے ہیں۔ راشد خان کی کامیابی کے پیچھے جدوجہد کی طویل داستان ہے اور ان کی مشکلات دیگر کرکٹرز ے مقابلے زیادہ نظر آتی ہیں۔

راشد خان کی پیدائش سنہ 1998 میں مشرقی افغانستان کے ننگرہار صوبے میں ہوئی۔ ان کے دس بھائی بہن ہیں۔ بچپن میں ہی ان کے اہل خانہ کو افغانستان کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ملک چھوڑنا پڑا اور وہ کئی سال تک پاکستان میں مقیم رہے۔ بعد میں وہ سب افغانستان واپس گئے۔ راشد خان اپنے بھائیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔

اپنی بہترین گیند بازی اور گُگلی سے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے اس افغان کرکٹر کا آئیڈل اور ہیرو ہمیشہ سے ہی پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی رہے ہیں۔

کم عمری میں ہی راشد خان کو افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ ملی گئی تھی اور سنہ 2015 میں زمبابوے کے خلاف انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کی شروعات کی۔

اس کے دو سال بعد آئی پی ایل کی نیلامی میں ان کا نام آيا تو وہ سب سے مہنگے ایسوسی ایٹ کھلاڑی بن گئے تھے۔

راشد خان کو سن رائیزرس حیدرآباد نے چار کروڑ روپے میں خریدا اور اس کے بعد سے وہ مسلسل آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔

بہترین اسپنر کے علاوہ راشد خان اچھے فیلڈر بھی ہیں اور عام طور پر کور میں فیلڈنگ کرتے ہیں جو یک روزہ کرکٹ میں اہم حصہ کہا جاتا ہے۔

سنہ 2018 ان کے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہوا جب وہ آئی سی سی گیند بازوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر تک پہنچنے سے قبل آئی پی ایل آکشن میں 9 کروڑ کی خطیر رقم میں فروخت ہوئے۔

راشد خان آئی پی ایل میں سن رائیزرس حیدر آباد، بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائکرز اور پاکستان سُپر لیگ میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

راشد خان نے افغانستان کی جانب سے ابھی تک 5 ٹیسٹ، 75 یک روز اور 51 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں بالترتیب 34، 60 اور 33 وکٹیں لی ہیں جبکہ ٹی 20 لیگ میں انہوں نے مختلف فریچائزیز کی جانب سے 277 میچوں میں نمائندگی کی ہے جس میں انہوں نے 384 وکٹیں اپنی جھولی میں ڈالی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.