ETV Bharat / sports

PSL 2022: آج سے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کا آغاز

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 4:21 PM IST

Updated : Jan 27, 2022, 5:49 PM IST

پاکستان سپر لیگ کا ساتویں سیزن PSL 2022 آج سے کراچی میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ جس کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہوگی جبکہ میچ 8 بجے سے شروع ہوگا۔ PSL will start from today

PSL 2022, Seventh season of PSL will start from today
آج سے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کا آغاز

پاکستان سپر لیگ 2022 کےPSL 2022 میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گا۔ PSL will start from today

پی ایس ایل Pakistan Super League کے شروع ہونے سے پہلے ہی لیگ پر کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور چند کھلاڑی پہلے ہی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور بلے باز حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر اسٹیڈیم میں صرف 25 فیصد شائقین کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے جس کی وجہ سے صرف 8 ہزار شائقین اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

چھ ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل Six Team of PSL میں کل 34 میچ کھیلے جائیں گے اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہو جائے گا۔

لیگ کا پہلا مرحلہ کراچی میں 27 جنوری سے 7 فروری تک کھیلا جائے گا جبکہ دیگر میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا کوالیفائر 23 فروری کو کھیلا جائے گا اور پہلا ایلیمنیٹر 24 کو جبکہ اور دوسرا ایلیمنیٹر 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 2022 کا فائنل میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کی چھ ٹیمیں:

اسلام آباد یونائیٹیڈ

کوچ: اظہر محمود

اسلام آباد یونائیٹیڈ
اسلام آباد یونائیٹیڈ

اسکواڈ: شاداب خان (کپتان)، کولن منرو، حسن علی، آصف علی، مارچینٹ ڈی لینگے، فہیم اشرف، ایلکس ہیلز، محمد وسیم جونیئر، اعظم خان، محمد اخلاق، ایڈم لیتھ، دانش عزیز، ظفر گوہر، پال اسٹرلنگ، مبشر خان، محمد حریرہ، رحمان اللہ گرباز، اطہر محمود، موسیٰ خان، ظاہر خان

لاہور قلندر

کوچ: عاقب جاوید

لاہور قلندر
لاہور قلندر

اسکواڈ: شاہین شاہ آفریدی (کپتان) فخر زمان، راشد خان، حارث رؤف، محمد حفیظ، ڈیوڈ وایز، عبداللہ شفیق، بین ڈنک، میتھیو پوٹس، کامران غلام، ڈین فاکس کرافٹ، سہیل اختر، ذیشان اشرف، احمد دانیال، زمان خان، معاذ خان، سمت پٹیل، سید فریدون، عمران رندھاوا، عاکف جاوید۔

ملتان سلطان

کوچ: اینڈی فلاور

ملتان سلطان
ملتان سلطان

اسکواڈ: محمد رضوان (کپتان)، ٹم ڈیوڈ، ریلی روسو، جانسن چارلس، عمران طاہر، صہیب مقصود، شان مسعود، خوشدل شاہ، شاہنواز دہانی، رومان رئیس، آصف آفریدی، انور علی، ڈومینک ڈریکس، عمران خان سنیئر، عباس آفریدی، امیر عظمت، برکت مزاری، احسان اللہ، ڈیوڈ ولی، رضوان حسین۔

کراچی کنگز

کوچ: پیٹر موریس

کراچی کنگز
کراچی کنگز

اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، ٹام ایبل، صاحبزادہ فرحان، ایان کاکبین، عماد وسیم، عامر یامین، محمد نبی، لیوس گریگوری، فیصل اکرم، قاسم اکرم، جورڈن تھامسن، محمد طحہ، ٹام لیمونبی، جو کلارک، روحیل نذیر، محمد عامر، محمد الیاس، کرس جارڈن، عمید آصف، طلحہ آسن، روماریو شیفرڈ

کوئٹہ گلیڈیٹڑس

کوچ: معین خان

کوئٹہ گلیڈیٹڑس
کوئٹہ گلیڈیٹڑس

اسکواڈ: سرفراز احمد (کپتان)، شاہد آفریدی، جیمز ونس، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین، نسیم شاہ، جیسن رائے، جیمز فاکنر، عمر اکمل، سہیل تنویر، بین ڈکٹ، خرم شہزاد، نوین الحق، عبدل بنگلزئی، عاشر قریشی، نور احمد، احسن علی، لیوک ووڈ، ول سمیڈ، شمرون ہیٹمائر، علی عمران، غلام مدثر، ڈین لارنس۔

پشاور زلمی

کوچ: جیمس فوسٹر

پشاور زلمی
پشاور زلمی

اسکواڈ: وہاب ریاض (کپتان)، حضرت اللہ ززئی، میٹ پارکنسن، حیدر علی، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، عثمان قادر، پیٹ براؤن، حسین طلعت، سلمان ارشاد، ارشد اقبال، سمین گل، کامران اکمل، ٹام کوہلر کیڈمور، سراج الدین، عرش علی خان، بین کٹنگ، محمد حارث، محمد عمر، سہیل خان، امام الحق، عماد بٹ

Last Updated : Jan 27, 2022, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.