ETV Bharat / sports

PCB announces Women's T20 League پی سی بی نے ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان کیا

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 11:03 AM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا ہے۔ ویمنز لیگ کے میچز آئندہ برس مارچ میں راولپنڈی میں ہوں گے۔ PCB announces Women's T20 League

PCB announces Women's T20 League
پی سی بی نے ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان کیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کے روز ویمنز پی ایس ایل لیگ کا اعلان کیا، جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے ساتھ اگلے برس 3 مارچ سے 18 مارچ تک راولپنڈی میں ہوں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک باضابطہ بیان میں کہاکہ "مجھے ویمن لیگ کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ لیگ نوجوان خواتین کرکٹرز کو اس عظیم کھیل کی طرف راغب کرے گی اور ہمارے موجودہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مدد دے گی۔ لیگ میں 13 دلچسپ میچ کھیلے جائیں گے۔"

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ویمنز لیگ میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی، ہر ٹیم میں 18پلیئرز ہوں گی جس میں 6 غیر ملکی پلیئرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ لیگ کا فائنل 12 لیگ میچوں کے بعد اور پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے فائنل سے ایک دن پہلے دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ویمن لیگ کے کچھ میچز پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن سے پہلے ہوں گے جو 9 فروری سے 19 مارچ تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ' یہ ایونٹ ہماری حکمت عملی کے مطابق ہے تاکہ پاکستان کو تمام فارمیٹس میں کرکٹ کھیلنے والا ایک مضبوط ملک بنایا جائے۔ ہماری کرکٹ اکانومی کو مضبوط کرنے کے لیے پرکشش برانڈز، بلکہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے ہماری خواتین کرکٹرز کو کیریئر کے مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔"

پہلی ویمن لیگ میں، چار ٹیمیں، جن میں سے ہر ایک میں 12 مقامی اور چھ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں، ڈبل لیگ فارمیٹ پر پاکستان خواتین کے ڈومیسٹک کیلنڈر میں سب سے بڑے انعام کے لیے مقابلہ کریں گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.