ETV Bharat / sports

Australia vs South Africa Test آسٹریلیا نے دو ہی دن میں گابا ٹیسٹ جیت لیا

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 7:15 PM IST

Australia vs South Africa Test
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ محض دو دن میں ہی ختم ہوگیا اور آسٹریلیا نے مہمان جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ South Africa tour of Australia

برسبین: کپتان پیٹ کمنز (سات وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ گیندبازوں کے لیے مددگار پچ پر جنوبی افریقہ دوسری اننگ میں 99 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور آسٹریلیا کو محض 34 رنوں کا ہدف دیا جسے آسٹریلیا نے دوسرے دن چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ Australia Beat South Africa

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن 15 وکٹیں گرنے کے بعد دوسرے دن بھی مجموعی طور پر 19 وکٹیں گریں۔ آسٹریلیا نے دن کے آغاز میں پہلی اننگ کو 145 رنوں سے آگے بڑھاتے ہوئے مزید 73 رنز جوڑے۔ ٹریوس ہیڈ نے سب سے زیادہ 92 رنز بنائے۔ ہیڈ نے اپنی 96 گیندوں کی اننگ میں 13 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے علاوہ کیمرون گرین نے 18، ایلکس کیری نے 22 جبکہ مچل اسٹارک نے 14 رنز بنائے اور آسٹریلیا کی ٹیم 218 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پہلی اننگ میں 66 رنز سے پیچھے رہنے کے بعد جنوبی افریقہ نے دوسری اننگ میں ہتھیار ڈال دیے اور پوری ٹیم صرف 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کھایا زونڈو نے 85 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 36 رن کی اننگ کھیلی لیکن انہیں کسی دوسرے بلے باز کا ساتھ نہیں ملا۔ آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے دوسری اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ کو دو دو وکٹ ملے جبکہ ناتھن لیون کو ایک کامیابی ملی۔

تاہم آسٹریلیا کے لیے 34 رنز کا ہدف آسان نہیں رہا اور اس نے اس اسکورتک پہنچنے سے پہلے ہی چار وکٹیں گنوا دیں۔ عثمان خواجہ (2 رنز)، ڈیوڈ وارنر (3 رنز) اور اسٹیو اسمتھ (6 رنز) دہائی کا ہندسہ چھوئے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ پہلی اننگ کے ہیرو ٹریوس ہیڈ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ مارنس لیبوشن 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آسٹریلیا نے 19 اضافی رنز کے ساتھ ہدف کوحاصل کرلیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 26 دسمبر سے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.