ETV Bharat / sports

KL Rahul Fined For Slow Over Rate راہل کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 7:53 PM IST

راہل کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
راہل کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل پر راجستھان رائلز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

جے پور:لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل پر راجستھان رائلز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی پی ایل میں یہ پہلا موقع ہے جب کے ایل راہل کو جرمانہ کا سامنا کرنا پڑا- آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق یہ راہل کا سیزن کا پہلا جرم تھا، اس لیے ان پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا مقصد میچوں کو تین گھنٹے 20 منٹ میں ختم کرنا ہے لیکن سلو اوور ریٹ کی وجہ سے کئی گیمز چار گھنٹے سے زیادہ چل رہے ہیں۔ سپر جائنٹس نے بدھ کو رائلز کو 10 رنز سے شکست دی تھی۔ کائل میئرز نے 42 گیندوں پر 51 رنز بنا کر سپر جائنٹس کو 20 اوورز میں 154 تک پہنچا دیا۔ جواب میں رائلز کی ٹیم 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر صرف 144 رنز ہی بنا سکی۔

لکھنؤ کا اگلا مقابلہ 22 اپریل کو گجرات ٹائٹنز سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو 24 رنوں سے شکست دے


واضح رہے کہ چار سال بعد اپنے ہوم گراؤنڈ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں واپسی کرتے ہوئے رائلز نے سپر جائنٹس کو 154 پر روک دیا۔ ہدف کے تعاقب میں رائلز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 87 رن بنائے تھے لیکن 12ویں اوور میں یشسوی جیسوال کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ رائلز کو 51 گیندوں پر 65 رن درکار تھے لیکن آخر کار فتح سے 10 رن کی دوری رہ گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.