ETV Bharat / sports

IPL 2023 رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو 24 رنوں سے شکست دے

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 3:51 PM IST

Updated : Apr 20, 2023, 7:22 PM IST

آئی پی ایل 2023 کے 27 ویں میچ میں پنجاب کنگز کا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور سے ہے۔ پنجاب نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتان تبدیل ہوئے ہیں۔ وراٹ کوہلی آر سی بی کی کمان سنبھال رہے ہیں، جبکہ پنجاب کی کپتانی ایک بار پھر سیم کرتے نظر آئے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو 24 رنوں سے شکست دے دی۔ IPL 2023

Punjab Kings opt to bowl in Mohali
پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

موہالی: پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور پنجاب کنگز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پنجاب پنجاب کی پوری ٹیم 18.2 بال پر 150 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، اس طرح بنگلور نے پنجاب کنگز کو 24 رنوں سے شکست دے دی۔ محمد سراح نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ انڈین پریمیئر لیگ کے 16ویں سیزن کے 27ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز آمنے سامنے ہے۔ آئی پی ایل 2023 کا یہ میچ موہالی میں کھیلا جا رہا ہے۔ آر سی بی کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ اگرچہ وہ انجری کی وجہ سے ٹاس کرنے نہیں آئے لیکن وہ میچ کھیل رہے ہیں۔ ان کی جگہ وراٹ کوہلی کپتانی کر رہے ہیں۔ اگرچہ فاف ڈوپلیسی بیٹنگ کرتے نظر آئیں گے۔ اگر شیکھر دھون کی قیادت والی ٹیم آج کا میچ جیت جاتی ہے تو وہ ٹاپ-3 میں جگہ بنا لے گی۔ دوسری جانب وراٹ کوہلی کی ٹیم آر سی بی اب تک 5 میں سے صرف 2 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ میچ میں پنجاب کنگز کے کپتان سیم کیرن نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

وراٹ کوہلی نے اب تک 3 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، لیکن آر سی بی کی ٹیم نے اب تک 5 میں سے صرف 2 میچ جیتے ہیں۔ ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ ایسے میں آج آر سی بی کی ٹیم کسی بھی حالت میں یہ میچ جیتنے کی کوشش کرے گی۔ دوسری جانب پنجاب کنگز کے کپتان شیکھر دھون بھی شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔ وہ چوٹ کی وجہ سے آخری میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ مزید آج کے میچ سے بھی باہر ہیں۔ پنجاب نے اب تک کھیلے گئے 5 میں سے 3 میچ جیتے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر ٹیم پانچویں نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے جارحانہ بلے باز لیام لیونگسٹون بھی یہ میچ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ایک ہفتہ قبل ٹیم کو جوائن کیا ہے، تاہم ہیمسٹرنگ کی وجہ سے وہ اب تک کوئی میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔

پنجاب کنگز آج باؤلنگ میں کاگیسو ربادا، ارشدیپ سنگھ اور سیم کیرن سے اچھی کارکردگی کی توقع کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی آر سی بی کی قیادت وین پارنل اور محمد سراج کریں گے۔ لیگ اسپنر وینندو ہسرنگا بھی مخالف ٹیموں کے لیے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :Apr 20, 2023, 7:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.