ETV Bharat / sports

Justin Langer Resings: جسٹن لینگر آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی

author img

By

Published : Feb 5, 2022, 7:18 PM IST

جسٹن لینگر نے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم Australia Cricket Team کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Justin Langer
Justin Langer

کرکٹ آسٹریلیا Cricket Australia نے تصدیق کی کہ اینڈریو میک ڈونلڈ کو لینگر کی جگہ عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی 20 سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا کہ 'ہم نے مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ لینگر کو ان کے موجودہ معاہدے میں کچھ وقت کی توسیع کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے تسلیم نہیں کیا۔

مستقبل کی ضروریات اور آنے والے شیڈول سمیت متعدد حالت کا جائزہ لینے کے بعد انہیں معاہدے میں توسیع کی پیشکش کی گئی تھی۔ توسیع کی منظوری کرکٹ آسٹریلیا بورڈ نے دی تھی اور اسے گزشتہ رات لینگر کو پیش کیا گیا تھا جس میں اس سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹائٹل کے دفاع کا موقع بھی شامل تھا لیکن لینگر نے آج صبح ہمیں بتایا کہ وہ اس پیشکش کو قبول نہیں کر رہے ہیں اور فوری طور پر اپنا استعفیٰ دے رہے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے Cricket Australia CEO Nick Hockley نے کہا کہ 'لینگر گزشتہ چار سال سے آسٹریلیائی ٹیم کے لیے ایک شاندار کوچ رہے ہیں۔ انہوں نے ٹیم میں اعتماد بحال کیا ہے۔ 2018 میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہمیں ان کی کامیابیوں پر بے حد فخر ہے جس میں 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں حالیہ فتح اور ایشیز کی کامیابی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقیناً مایوسی ہوئی ہے کہ جسٹن نے کوچ کے طور پر کام جاری رکھنے کے بجائے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں جنوبی افریقہ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد لینگر کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.