ETV Bharat / sports

RCB vs SRH Preview: بنگلور کے سامنے حیدر آباد کا سخت چیلنج

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 3:48 PM IST

Updated : Apr 23, 2022, 4:18 PM IST

Royal Challengers Bangalore vs Sunrisers Hyderabad
Royal Challengers Bangalore vs Sunrisers Hyderabad

آئی پی ایل کا 36واں میچ رائل چیلینجرز بنگلور اور سن رائزرس حیدر آباد کے درمیان ممبئی کے بریبور اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ کا ٹاس شام 7 بجے ہوگا اور کھیل ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ Royal Challengers Bangalore vs Sunrisers Hyderabad

رائل چیلنجرز بنگلور اور جیت کی راہ پر واپس آچکی سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان آج ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی پی ایل میچ میں سخت مقابلے کی امید ہے۔ رائل چیلینجرز بنگلور سات میچوں میں پانچ جیتنے کے بعد دس پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ حیدرآباد چھ میچوں میں چار جیت اور آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ حیدرآباد آج کا میچ جیت کر اپنے آپ کو ٹاپ تھری میں پہنچانا چاہے گی۔ IPL Match Preview

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (پلیئنگ الیون): شریس ایر(کپتان)، وینکٹیش ایر، سنیل نارائن، نتیش رانا، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، رنکو سنگھ، آندرے رسل، ٹم ساؤتھی، شیوم ماوی، امیش یادو، ورون چکرورتی

گجرات ٹائٹنز (پلیئنگ الیون): ہاردک پانڈیا(کپتان)، ریدھیمان ساہا (وکٹ کیپر)، شبھمن گل، ابھینو منوہر، ڈیوڈ ملر، راہل تیواتیا، راشد خان، الزاری جوزف، لوکی فرگوسن، یش دیال، محمد شامی

رائل چیلینجرز بنگلور کے گلین میکسویل اور کپتان فاف ڈو پلیسس اس سیزن میں اچھے فارم میں ہیں۔ میکسویل اب تک 193.10 کے اسٹرائیک ریٹ سے 112 رنز بنا چکے ہیں۔ پچھلے سیزن میں اںہوں نے حیدرآباد کے خلاف 25 گیندوں میں 40 ربنز اور 41 گیندوں میں 59 رنز کااسکور کیا تھا۔ وہ آئی پی ایل 2021 میں درمیانی اوورز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے 13 اننگز میں 135.24 کے اسٹرائیک ریٹ سے 353 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ آر سی بی کے نئے کپتان فاف ڈو پلیسس بھی اچھت فارم میں ہیں، انہوں نے ابھی تک 7 میچوں میں 254 رنز بنائے ہیں اور اپنی ٹیم کے سب سے زیادہ رنز بنانے ولاے کھلاڑی ہیں، اس دوران فاف نے دو مرتبہ 90 سے زیادہ رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے وہ سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے اور آج بھی ان سے ایک بہترین اننگ کی امید رہے گی۔

دوسری جانب راہل ترپاٹھی اس سیزن میں حیدرآباد کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے چھ میچوں میں 173.72 کے اسٹرائیک ریٹ سے 205 رنز بنائے ہیں۔ راہل آئی پی ایل میں ایک ایسے بہترین بلے باز ہیں جنہوں نے اب تک بھارت کی قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ انہوں نے بنگلور کے خلاف نو اننگز میں 40.67 کی اوسط سے 244 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیش کارتک نے رواں آئی پی ایل سیزن میں شاندار فِنِشنگ اننگز کھیل کر ٹی 20 ٹیم میں واپسی کے لیے دستک دی ہے۔ وہ اس سیزن میں صرف ایک بار آؤٹ ہوئے ہیں اور انہوں نے سات میچوں میں 205.88 کے اسٹرائیک ریٹ سے 210 رنز بنائے ہیں۔ خاص طور پر تیز گیند بازوں پر انہوں نے 238.23 کے اسٹرائیک ریٹ سے 162 رنز بنائے ہیں۔

رائل چیلینجرز بنگلور کے لیے ابتدائی کچھ میچ مِس کرنے کے بعد جوش ہیزل ووڈ نے گزشتہ دو میچوں میں جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں انہوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے ایک میچ میں 25 رنز کے وعض 4 وکٹیں اور دوسرے میچ میں 28 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کی تھی۔ وہ 2022 میں ٹی 20 میں اچھے فارم میں ہیں جہاں ان کی چھ میچوں میں 16 وکٹیں ہیں۔

حیدرآباد کے تیز گیند باز عمران ملک نے پچھلے میچ میں پنجاب کنگز کے خلاف چار اوورز میں 28 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی تھیں جس میں ایک میڈن اوور میں تین وکٹیں شامل تھیں۔ انہوں نے حیدرآباد کے لیے اس سیزن میں چھ میچوں میں 9 وکٹ لیے ہیں جبکہ بلے بازی میں نکولس پورن نے اس سیزن میں زیادہ گیند نہ کھیلنے کے باوجود چھ میچوں میں 113 رنز بنائے ہیں، جس میں وہ صرف دو بار آؤٹ ہوئے۔ وہ 2022 میں اچھے فارم میں ہیں جہاں انہوں نے 14 ٹی 20 میچوں میں 51.22 کی اوسط سے 461 رنز بنائے ہیں۔

Last Updated :Apr 23, 2022, 4:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.