ETV Bharat / sports

IPL 2022: آر سی بی نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 7:18 PM IST

رائل چیلینجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ پر کھیلے جارہے میچ میں بنگلور ٹیم نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ IPL Live updates

Royal Challengers Bangalore vs Mumbai Indian
Royal Challengers Bangalore vs Mumbai Indian

رائل چیلینجرز بنگلور کے خلاف میچ میں ممبئی انڈینز اپنا کھاتہ کھولنے کی کوشش کرے گی کیوں کی رواں سیزن میں اس نے ابھی تک ایک بھی میچ میں جیت حاصل نہیں کی ہے جب کہ رائل چیلینجرز کی نظریں جیت کی ہیٹ ٹرک پر ہوں گی۔ ممبئی انڈینز کو رائل چیلینجرز بنگلور کے خلاف ایک یونٹ کے طور پر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ IPL 2022

ممبئی انڈینز آج رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ کے 18ویں میچ میں انفرادی کارکردگی پر انحصار کرنے کے بجائے ایک یونٹ کے طور پر کارکردگی دکھانا چاہے گی، تب ہی ٹیم اپنا کھاتہ کھول سکے گی۔ ممبئی انڈینز کا سیزن کا آغاز خراب رہا وہ ابھی تک کھیلے گئے اپنے تینوں میچ ہار چکی ہے اور ٹورنامنٹ میں ابھی تک اس کا کھاتہ بھی نہیں کھُلا ہے۔ ممبئی انڈینز پہلے دہلی کیپٹلز سے چار وکٹوں سے ہار گئی۔ اس کے بعد راجستھان رائلز نے اسے 23 رنز سے شکست دی اور پھر کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ Royal Challengers Bangalore vs Mumbai Indian

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.