ETV Bharat / sports

IPL-2022 30th Match: راجستھان رائلز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز میں دلچسپ مقابلے کی امید

author img

By

Published : Apr 18, 2022, 12:00 PM IST

Rajasthan Royals vs Kolkata Knight Riders
Rajasthan Royals vs Kolkata Knight Riders

آئی پی ایل کا 30واں میچ راجستھان رائلز اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان آج ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں راجستھان کو کولکاتہ کے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ Rajasthan Royals vs Kolkata Knight Riders

انڈین پریمیئر لیگ 2022 میں آج چھ میچوں میں چار جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے پر براجمان راجستھان رائلز اور چھ میچوں میں تین جیت کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان دلچسپ مقابلے کی امید ہے۔ کولکاتہ کے آندرے رسل نے حیدرآباد کے خلاف آخری میچ میں 25 گیندوں میں 49 رن کی اننگ کھیلی تھی اور پھر دو وکٹ بھی لئے تھے اور آج بھی ٹیم کو رسل سے ویسی ہی کارکردگی کی امید ہوگی۔ IPL Match Preview

دوسری جانب راجستھان کے سلامی بلے باز جوز بٹلر کے نام اس سیزن میں سب سے زیادہ رن اور سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے پانچ میچوں میں 152.80 کے اسٹرائیک ریٹ اور 18 چھکوں کی مدد سے 272 رن بنائے ہیں۔ کے کے آر کے خلاف بھی ان کا شاندار ریکارڈ ہے اور انہوں نے نو اننگز میں سات بار کم از کم 20 رنز سے زیادہ کا اسکور کیا ہے۔ تاہم وہ اب تک کے کے آر کے خلاف نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن حالیہ چند اننگز میں ناکام رہے ہیں لیکن وہ اپنے فارم سے صرف ایک اننگ دور ہیں۔ وہ ایک اننگ اس میچ میں بھی آسکتی ہے۔ انہوں نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 27 گیندوں میں 55 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا۔ پاور پلے کے بعد درمیانی اوورز میں ان کے نام 25 اننگز میں 159 کے اسٹرائیک ریٹ سے 706 رنز ہیں۔ Jos Buttler Hold the Orange Cap of IPL 2022

اس کے علاوہ راجستھان کے لیگ اسپنر یزویندر چہل کے نام اس وقت پانچ میچوں میں سب سے زیادہ 12 وکٹیں ہیں۔ گزشتہ آئی پی ایل سے ان کے نام درمیانی اوورز کی 20 اننگز میں 6.80 کی اکانومی سے سب سے زیادہ 27 وکٹیں ہیں جبکہ کرناٹک کے نوجوان اوپنر دیودت پڈیکل گزشتہ سال کی طرح اپنی زندگی کی بہترین فارم میں تو نہیں ہے لیکن 41، 37 اور 29 رنز کے اسکور کے ساتھ فارم میں واپسی کی جھلک دکھائی ہے۔ سیمسن کی طرح ہی وہ اپنی بہترین کارکردگی سے صرف ایک اننگ دور ہیں اور یہ اننگ کسی بھی وقت آ سکتی ہے۔ کے کے آر کے خلاف بھی ان کا ریکارڈ ٹھیک ہے اور انھوں نے پچھلی پانچ اننگز میں ان کے خلاف 21، 22، 25، 25 اور 32 رن کااسکورز بنایا ہے۔ کولکاتہ کے اسپنر سنیل نارائن کفایتی گیند بازی کررہے ہیں اوراس سیزن کے اب تک کے سب سے کفایتی بالر ہیں۔ انہیں بلے بازی میں بھی اوپر بھیجا جاتا ہے جو فائدے کا سودا ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.