ETV Bharat / sports

IPL 2023 آندرے رسل کے ہیٹ ٹرک چکھوں کی بدولت کولکاتا کا اسکور 127 رنز

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 8:36 PM IST

Updated : Apr 20, 2023, 10:44 PM IST

آئی پی ایل کے 28 ویں لیگ میچ میں دہلی کیپٹلز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ یہ میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دہلی کی ٹیم پہلی جیت کی تلاش میں ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے دہلی کپیٹلس کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا۔ IPL 2023

Delhi Capitals Win Toss, Opt To Bowl
دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

نئی دہلی: دہلی نے ٹاس جیت کر کولکاتا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز بناسکی اور دہلی کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2023) میں آج کے ڈبل ہیڈر کے دوسرے میچ میں، دہلی کیپٹلس اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی ہے۔ آن فیلڈ امپائرز نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور 8.15 معائنہ کے بعد ٹاس کیا گیا۔ اس سے پہلے دوسری بار معائنہ رات آٹھ بجے ہونا تھا، لیکن دوبارہ بارش کے بعد اسے 15 منٹ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

کہانی بالکل واضح ہے کہ گزشتہ پانچ میچوں میں لگاتار شکستوں کا سامنا کرنے والی دہلی پر اپنا کھاتہ کھولنے اور شرمندگی سے بچنے کا دباؤ ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں دہلی سب سے خراب ٹیم ہے، جب کہ KKR پانچ میچوں میں دو جیت اور تین ہار کی وجہ سے چار پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے، وہ بھی پوائنٹس ٹیبل میں بلندی پر پہنچنے کے لیے بری طرح جدوجہد کر رہی ہے۔ اس لحاظ یقیناً آج کا میچ بہتر ہونے والا ہے۔ اوپنر پرتھوی شا کی خراب فارم دہلی کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ پرتھوی موجودہ سیزن کے پہلے پانچ میچوں میں صرف 34 رن ہی بنا پائے ہیں۔ بارش کی وجہ سے ٹاس تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

دہلی کیپٹلز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں آئی پی ایل میں مجموعی طور پر 31 بار ٹکر چکی ہیں، جن میں سے کولکاتا نے 16 میچ جیتے ہیں، جب کہ دہلی نے 14 میچ جیتے ہیں۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔ کے کے آر کے خلاف میچ سے قبل ڈیوڈ وارنر اس سیزن میں اب تک 228 رنز بنا چکے ہیں۔ تاہم اس دوران وارنر کے اسٹرائیک ریٹ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ وارنر نے 116.92 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 20, 2023, 10:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.