ETV Bharat / sports

بھونیشور کمار آئی پی ایل سے باہر

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 7:46 PM IST

سن رائیزرس حیدر آباد کے تیز گیند باز زخمی ہونے کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

bhuvi
bhuvi

جمعہ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ کے دوران سن رائزرس حیدرآباد کے تیز گیند باز بھونیشور کمار ہِپ انجری کے سبب انڈین پریمیئر لیگ کے 13 ویں ایڈیشن سے باہر ہو گئے ہیں۔

ٹیم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ تیز گیند باز بھونیشور کمار چوٹ کی وجہ سے لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بھونیشور کا زخمی ہونا یقینی طور پر ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے کیونکہ وہ سن رائیزرس حیدر آباد کی تیز گیند بازی کی قیادت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھونیشور کمار چنئی سُپر کنگز کے خلاف 19 ویں اوور میں میدان سے باہر چلے گئے۔ حالانکہ انہوں نے گیند بازی کی کوشش کی تھی لیکن تکلیف بڑھنے کی وجہ سے وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

بھونیشور کمار زخمی
بھونیشور کمار زخمی

میچ کے بعد سن رائیزرس حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا تھا کہ وہ میدان میں ہونے کی وجہ سے چوٹ کی شدت سے متعلق زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن فزیو کی رپورٹ آنے کے بعد ہی صحیح بات معلوم ہوگی۔

بھونیشور کمار زخمی
بھونیشور کمار زخمی

اس کے بعد اتوار کے روز ممبئی انڈینز کے خلاف کھیل میں ٹاس جیتنے پر وارنر نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھونیشور کمار کچھ میچ نہیں کھیل سکیں گے لیکن انجری زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ پورے سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.