ETV Bharat / sports

میچ جیتنے کا موقع تھا، لیکن ٹیم بکھر گئی: جو روٹ

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 10:53 PM IST

joe root
جو روٹ

انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ اگر ہم مستقبل میں اسی طرح کی حالت میں رہتے ہیں تو ہمیں ریورس سوئنگ کے خلاف خاص طور پر ہمارے کھیل میں بہتری لانی ہوگی۔

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ہندستان کے خلاف پیر کو یہاں چوتھے ٹیسٹ میں شکست کھانے کے بعد کہا کہ انہوں نے سوچا تھا کہ آج چیزیں ہمارے حق میں ہوں گی۔ ہمارے پاس ٹیسٹ میچ جیتنے کا موقع تھا لیکن ٹیم بکھر گئی جو کافی مایوس کن ہے۔

روٹ نے کہاکہ ہماری اوپننگ پارٹنر شپ شاندار رہی، لیکن کریڈٹ ہندستان کو جاتا ہے جس کے گیندبازوں نے گیند کو ریورس سوئنگ کرایا اور وکٹ لئے۔ مجھے لگتا ہے کہ جسپریت بمراہ کا اسپیل ہی کھیل کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ اپنی طرف سے ہمیں دیگر شعبہ کو دیکھنا ہوگا جہاں ہم نے مواقع گنوائے۔ شاید ہمیں پہلی اننگز کی سبقت کا زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے تھا اور جو مواقع آئے انہیں بھنانا چاہئے تھا۔ ہم ہمیشہ بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ بمراہ ایک شاندار گیندباز ہیں اور کئی بار ہمیں حقیقت تسلیم کرنا چاہئے کہ گیند باز نے سچ میں اچھی گیندبازی کی اور ویسے بھی یہ عالمی سطح کی گیندبازی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں کشمیری نوجوانوں کی دلچسپی قابل تعریف: یوسف پٹھان

انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ اگر ہم مستقبل میں اسی طرح کی حالت میں رہتے ہیں تو ہمیں ریورس سوئنگ کے خلاف خاص طور پر ہمارے کھیل میں بہتری لانی ہوگی۔ جب بھی ہم کسی میچ میں شکست کھاتے ہیں تو ہم ہمیشہ ٹاس کی بات کرسکتے ہیں کچھ چیزوں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا، لیکن آخر میں ہمیں بے رحم ہونے کی ضرورت ہے۔ پہلی اننگز میں ہماری سبقت 100رن سے زیادہ ہونی چاہئے تھی۔

روٹ نے کہا کہ ہمیں بڑی سنچروں اور بڑی پارٹنرشپ کی ضرورت تھی۔ بہرحال اب ہمیں اولڈ ٹریفرڈ میں اچھا کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ہمیں اس بڑے اسکور کی ضرورت ہے جو میچ کو سیٹ کرسکے جیسا ہم نے ایک ہفتہ پہلے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں کرکے دکھایا تھا۔ آپ کھلاڑیوں کا انتخاب کرسکتے ہیں لیکن ہمیں ایک بلے باز ی گروپ کے طورپر اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا مسئلہ ہے لیکن یہ تشویش کا موضوع نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.