ETV Bharat / sports

ٹی۔20 ورلڈ کپ 2021 کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 2:42 PM IST

holding-t20-world-cup-2021
ٹی۔20 ورلڈ کپ 2021 کا انعقاد

جمعرات کے روز بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ (بی سی سی آئی) نے اپنا 89 واں سالانہ عام اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس کے بعد، بورڈ کی جنرل باڈی نے اپنے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ ٹی۔20 ورلڈ کپ 2021 کے مقامات کے تعین کا فیصلہ کریں، جو ہندوستان میں کھیلے جانے والے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس سال اکتوبر-نومبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا انعقاد بھارت میں ہونا ہے۔ اس ضمن میں جنرل باڈی نے اپنے عہدیداروں سے کرکٹ کمیٹی، اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے ساتھ ساتھ امپائر کمیٹی کو بھی مقرر کرنے کو کہا ہے۔ عہدیداروں کو بی سی سی آئی کے نمائندہ کو آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز اور یا اسی طرح کی کسی تنظیم کا انتخاب کرنے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔

Holding T20 World Cup 2021
ٹی۔20 ورلڈ کپ 2021 کا انعقاد

عہدیدار بنگلورو میں نئی ​​نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) بھی تشکیل دے رہے ہیں اور اس کے بعد زونل اکیڈمیوں کے قیام کا منصوبہ بھی بنائیں گے۔ وہ بی سی سی آئی کے گھریلو سیزن 2020-21 کے بارے میں بھی فیصلہ کریں گے اور اس کے معاوضے کے لئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیں گے۔ بی سی سی آئی نے ایک سرکاری بیان میں کہا، "کھلاڑی ، میچ آفیسران، اور دوسرے لوگ اگر کوویڈ۔19 وبا کے سبب کرکٹ میچز یا ٹورنامنٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے حصہ نہیں لے پاتے تو وہ آفیشیل طور پر کھیلوں کی سرگرمی میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں راجیو شکلا کو بی سی سی آئی کا نائب صدر مقرر کیا گیا جبکہ سابق اسپنر پرگیان اوجھا کو اے جی ایم میں آئی پی ایل کی گورننگ کونسل میں شامل کیا گیا۔ قبل ازیں اوجھا کو بدھ کے روز بھارتی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے آئی پی ایل جی سی میں نامزد کیا تھا۔

بی سی سی آئی نے کہا، "جنرل باڈی نے آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کو بھی ٹورنامنٹ میں زیادہ سے زیادہ دس ٹیمیں شامل کرنے کا اختیار دیا ہے۔ آئی پی ایل جی سی 10 ٹیموں کے شیڈولنگ سے متعلق طریق کار پر عمل کرے گا۔" جنرل باڈی نے 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کو بھی شامل کرنے کی تجویز پر آئی سی سی سے مزید وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں بی سی سی آئی نے ریٹائرڈ فرسٹ کلاس کرکٹرز کے انشورنس میڈیکل بقایاجات کی ادائیگی کی حد کو بھی بڑھا کر 10 لاکھ روپیے کردیا۔ ساتھ ہی بی سی سی آئی سے وابستہ امپائروں اور اسکوررز کی ریٹائرمنٹ کی عمر بھی بڑھا کر 60 سال کردی گئی ہے۔ جنرل باڈی نے آئی سی اے کو فنڈز کی فراہمی کی بھی منظوری دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.