ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کے ہاتھوں ہندوستان کو 190 رنوں سے شکست

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 7:46 PM IST

Updated : Jan 2, 2024, 8:22 PM IST

Australia Vs India 3rd ODI لیچ فیلڈ کی سنچری اور کپتان ایلیسا ہیلی کی نصف کے بعد گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا بے ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں 190 رنوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

آسٹریلیا کے 339 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم شکل میں
آسٹریلیا کے 339 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم شکل میں

ممبئی: 339 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں اتری ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی اننگ کی شروعات بہت ہی خراب رہی ۔32 رنوں کے مجموعی اسکور پر یاستیکا بھاٹیہ محض چھ رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔سمرتی مندنا بھی 29 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ریچا گھوش 19 رن بنا کر ویرہم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئی ۔اس کے بعد کپتان ہرمن پریت کور تین رنوں کے انفرادی اسکور پر ویرہم کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئیں۔۔ہندوستان کی پوری ٹیم 32.4 اوورز میں 148 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔جارجیہ وئیرہم کو تین جبکہ اشکاٹ،ایلانا کنگ اور سدرلینڈ کو دو دو وکٹ ملے۔

اس سے قبل وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آج ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کی فوبی لچفیلڈ اور ایلیسا ہیلی کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لئے 189 رنز کی شراکت کے ساتھ ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ لچفیلڈ نے 125 گیندوں میں 16 چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 119 رنز بنائے۔ وہیں کپتان الیسا ہیلی نے 85 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگ کھیلی۔ ایلیز پیری 16 رنز، ایشلے گارڈنر 30، اینابیل سدرلینڈ 23 رنز، بیتھ مونی تین رنز اور تالیا میک گرا صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ جارجیا ویرہم 11 اور ایلانا کنگ 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 338 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹر یونیورسٹی ٹینس ٹورنامنٹ: کروکشتر فاتح، جامعہ ملیہ رنر اپ

فوبی لچفیلڈ کی 119 رن کی سنچری اور الیسا ہیلی کی 82 رن کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے منگل کو تیسرے اور سیریز کے آخری ون ڈے میں ہندوستان کو جیت کے لئے 339 رن کا ہدف دیا ہے۔ہندوستان کی جانب سے شریانکا پاٹل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ امنجوت کور نے دو اور پوجا وستراکر اور دیپتی شرما نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی

Last Updated : Jan 2, 2024, 8:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.