ETV Bharat / sports

India vs New Zealand First T20 شبھمن گل اور پرتھوی شا میں سے کس کو پلیئنگ الیون میں جگہ ملنے کا امکان؟

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 1:19 PM IST

India vs New Zealand First T20, Playing XI, Pitch Report
شبمن گل اور پرتھوی شا میں کسے مل سکتی ہے جگہ

نیوزی لینڈ کو تین ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد بھارتی ٹیم ٹی 20 سیریز کے لیے تیار ہے۔ ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں انڈین ٹیم جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 کھیلے گی۔ India vs New Zealand First T20

رانچی: کپتان ہاردک پانڈیا کی قیادت میں بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام 7 بجے کھیلے گی۔ مہندر سنگھ دھونی کے آبائی شہر میں ہونے والے اس میچ میں سینئر کھلاڑیوں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔ پرتھوی شا کے لیے پہلے میچ میں جگہ حاصل کرنا مشکل ہے۔ وہ کافی عرصے سے ٹیم سے باہر تھے، تاہم اب ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ شبمن گل نے پچھلی چار اننگز میں ڈبل سنچری سمیت تین سنچریاں اسکور کی ہیں۔ پانڈیا نے جمعرات کو کہا کہ اوپنر شبمن گل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں پرتھوی شا پر ترجیح دی جائے گی۔ ٹیم کو گل پر پورا بھروسہ ہے۔ کپتان نے کہاکہ 'گل اور ایشان کشن اننگز کا آغاز کریں گے۔ شبمن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ اچھی فارم میں ہیں۔

بتادیں کہ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کل 22 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں بھارت نے 12 میچ جیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 9 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک میچ برابر رہا۔ بھارت نے دو سپر اوور میچز بھی جیتے ہیں۔ ان اعداد و شمار میں بھارتی ٹیم کا پلپ بھاری نظر آرہا ہے۔ ان کے پرانے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے جھنڈے گاڑ سکتی ہے۔

رانچی گراؤنڈ میں اونس کی وجہ سے گیند بازوں کو کچھ پریشانی ہو سکتی ہے۔ اس لیے یہاں پہلے باؤلنگ کرنے والی ٹیم فائدہ میں رہے گی۔ یہاں ہونے والے 25 ٹی 20 میچوں میں پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم نے 16 بار کامیابی حاصل کی ہے۔ جو بھی ٹیم ٹاس جیتے گی پہلے بولنگ کرنا چاہے گی۔

بھارتی ٹیم: ہاردک پانڈیا (کپتان)، سوریہ کمار یادو (نائب کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شبمن گل، دیپک ہڈا، راہل ترپاٹھی، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، یوزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ ،عمران ملک، شیوم ماوی، پرتھوی شا، مکیش کمار۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.