ETV Bharat / sports

India vs Bangladesh 2nd Test بنگلہ دیش نے بھارت کو 145 رنز کا ہدف دیا

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 4:01 PM IST

India vs Bangladesh, 2nd Test: India need 145 to win
بنگلہ دیش نے بھارت کو 145 رنز کا ہدف دیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) کے لحاظ سے یہ ٹیسٹ سیریز بھارت کے لیے بہت اہم ہے۔ ڈبلیو ٹی سی میں برقرار رہنے کےلیے بھارت کو یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا مقابلہ سخت ہے۔ بھارتی ٹیم نے 55.77 فیصد (PCT) کے ساتھ دوسری پوزیشن پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ جنوبی افریقہ کا پی سی ٹی 54.55 ہے جبکہ آسٹریلیا 76.92 پی سی ٹی کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ڈھاکہ: سلامی بلے باز ذاکر حسن (51) اور لٹن داس (73) کی پرنصف سنچریوں کی مدد سے بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو بھارت کے سامنے 145 رنوں کا ہدف رکھا۔ ذاکر نے 135 گیندوں کی اننگ میں پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رن بنائے، جب کہ لٹن نے 98 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 73 رنوں کا تعاون دیا۔ بھارت نے تیسرے دن اچھی شروعات کی اور بنگلہ دیش کے 70 رنوں پرچار وکٹ گرادئے۔ ذاکر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد اومیش یادو (32/1) کا شکار ہوگئے، جب کہ اکشر پٹیل (68/3) نے مہدی حسن میراز کو صفر پر آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کے چھ وکٹ 113 رن پر گرنے کے بعد وکٹ کیپر نورالحسن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 31 رن بنائے۔ لٹن اور نورالحسن نے ساتویں وکٹ کے لیے 46 رنز کی شراکت قائم کی، جب کہ نورالحسن کا وکٹ گرنے کے بعد لٹن اور تسکین احمد نے بھی آٹھویں وکٹ کے لیے 60 رنز جوڑے۔ ان دونوں شراکتوں کی مدد سے بنگلہ دیش نے 231 رن بناکرہندوستان کے سامنے 145 رنوں کا ہدف رکھا۔ تسکین 46 گیندوں پر 31 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج اور روی چندرن اشون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جے دیو انادکٹ کو ایک وکٹ ملا۔

اس قبل بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارتی ٹیم کو 314 رنز پر روک دیا۔ ٹیم انڈیا نے رشبھ پنت اور شریاس آئیر کے درمیان سنچری شراکت داری دیکھی۔ رشبھ پنت نے 105 گیندوں میں 7 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔ جب کہ شریاس بھی اپنی سنچری سے چوک گئے اور 87 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ بھارت نے میزبان ٹیم کو 87 رنز سے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ بنگلہ دیش نے دوسرے دن کی بیٹنگ میں 7 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.