ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کے خلاف وراٹ کی نظریں متعدد ریکارڈز پر

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 10:43 PM IST

virat
virat

یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 12 برس سے زائد کا عرصہ گزار چکے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف تین یک روزہ میچوں کی سیریز میں سب سے تیز 12 ہزار رن بناکر سچن تیندولکر کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف 27 نومبر سے شروع ہونے والا دورہ وراٹ کے لیے کئی لحاظ سے اہم ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اس دورے میں تین یک روزہ، تین ٹی 20 اور 4 ٹیسٹ کھیلے گی حالانکہ وراٹ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیل کر وطن واپس لوٹ آئیں گے۔

وراٹ کوہلی کو سچن کے مختلف ریکارڈز توڑنے کے لیے سب سے زیادہ مضبوط دعویدار سمجھا جاتا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف وراٹ کے پاس یک روزہ سیریز میں سب سے تیز 12 ہزاری بننے کا موقع رہے گا۔

وراٹ ابھی اس حصولیابی سے محض 133 رنز کی دوری پر ہیں۔ تین میچوں کی اس سیریز میں وراٹ کوہلی یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔ سیریز میں 133 رنز بناتے ہی وراٹ ون ڈے میں 12 ہزار رنز کی بلندی تک پہنچنے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن جائیں گے۔

یک روزہ کرکٹ میں 12 ہزار رنز بنا کر کوہلی ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ سچن نے 12 ہزار رنز تک پہنچنے کے لیے 300 اننگز کھیلی تھیں اس دوران 13 برس اور 73 دن کا وقت لیا تھا جبکہ وراٹ کوہلی کے 239 اننگز میں 11 ہزار 867 رنز ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی

وراٹ کوہلی نے اپنے یک روزہ کریئر کا آغاز 18 اگست 2008 کو کیا تھا اور یک روزہ کرکٹ میں انہیں ابھی 12 سال سے کچھ زیادہ وقت ہی ہوا ہے۔ اسی بنا پر وہ سچن کی اننگز اور وقت کے ریکارڈ دونوں کو توڑ سکتے ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کِٹ اسپانسر

یک روز کرکٹ میں اب تک پانچ کھلاڑیوں نے 12 ہزار رن مکمل کیے ہیں جس میں سچن تیندولکر نے 463 میچوں میں 18 ہزار 426 رنز، سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 404 میچوں میں 14 ہزار 234 رنز، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے 375 میچوں میں 13 ہزار 704، سری لنکا کے سنت جئے سوریا نے 445 میچوں میں 13 ہزار 430 رنز اور سری لنکا کے مہیلا جئے وردھنے نے 448 میچوں میں 11 ہزار 867 رنز بنائے ہیں۔

رواں ماہ پانچ نومبر کو اپنا 32 واں یوم پیدائش منانے والے وراٹ کوہلی اس سیریز کا دوسرا میچ کھیلتے ہی یک روزہ کرکٹ میں 250 میچ بھی پورے کرلیں گے اور یہ حصولیابی حاصل کرنے والے وہ آٹھویں بھارتی کھلاڑی بن جائیں گے۔

بھارت کی جانب سے اب تک سچن، مہندر سنگھ دھونی، راہل دراوڑ، محمد اظہرالدین، سورو گنگولی، یوارج سنگھ اور انل کمبلے نے 250 یا اس سے زیادہ یک روزہ میچ کھیلے ہیں۔

وراٹ کے پاس اس دورے پر کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 22 ہزار رنز مکمل کرنے کا بھی موقع رہے گا۔ وراٹ کے فی الحال تینوں فارمیٹ میں کل 416 میچوں میں 21 ہزار 901 رنز رن ہیں۔ انہیں اس حصولیابی تک پہنچنے کے لیے محض 99 رنوں کی ضرورت ہے۔ تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ سچن تیندولکر کے نام ہے جنہوں نے 664 میچوں میں 34 ہزار 357 رنز رن بنائے ہیں۔ وراٹ اس معاملے میں ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں جن کے نام 22 ہزار 358 رنز درج ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی

اس کے علاوہ وراٹ کوہلی تینوں فارمیٹ میں کُل سنچریوں کے لحاظ سے آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کی برابری کرسکتے ہیں یا انہیں پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ اس معاملے میں پونٹنگ کی کُل 560 میچوں میں 71 سنچریاں ہیں جبکہ وراٹ کے 416 میچوں میں 70 سنچریاں ہیں۔

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ میں 27 اور یک روزہ میں 43 انٹرنیشن سنچریاں ہیں جبکہ انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں کوئی بھی سنچری نہیں بنائی ہے۔

بھارتی کپتان کے پاس ٹی 20 سیریز میں روہت شرما سے اپنی برتری کو مزید آگے بڑھانے کا موقع رہے گا۔ ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میں وراٹ اور روہت میں مسلسل نزدیکی مقابلہ چل رہا ہے۔ وراٹ نے اس فارمیٹ میں 82 میچوں میں 2794 رنز جبکہ روہت نے 108 میچوں میں 2773 رنز بنائے ہیں۔

روہت کو ہیمسٹرنگ چوٹ کے سبب آسٹریلیا میں یک روزہ اور ٹی 20 سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ جبکہ وہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.