India vs New Zealand 3rd ODI بھارت کلین سویپ کرکے ون ڈے میں نمبر ون ٹیم بننا چاہے گا

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 11:56 AM IST

IND aim for clean sweep vs NZ

نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرچکی ہے۔ وہیں بھارتی ٹیم نے جہاں پہلے ون ڈے میں اپنی بلے بازی کی صلاحیت کو ثابت کیا، دوسرے ون ڈے میں گیند بازوں نے بھی خود کو ثابت کیا کہ وہ دنیا کے بہترین بالروں میں سے ہے۔ تاہم نیوزی لینڈ کا ٹاپ آرڈر دونوں میچوں میں بے سمت نظر آیا۔ IND aim for clean sweep vs NZ

اندور: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جب تین میچوں کی ون ڈے سیریز شروع ہوئی تھی تو نیوزی لینڈ نمبر ایک ون ڈے ٹیم تھی۔ جب یہ دونوں ٹیمیں منگل کو ہولکر اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گی تو بھارت کے پاس جیتنے اور ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے کا موقع ہوگا۔ دوسری جانب مہمان ٹیم بھلے ہی سیریز ہار گئی ہو، لیکن اسے اپنے ٹاپ آرڈر بلے بازوں سے بہتر کارکردگی کی امید بھی ہو گی۔

پہلے ون ڈے میں پھر بھی، فن ایلن (40) اور ٹام لیتھم (24) اچھی شروعات کرکے آؤٹ ہوئے تھے۔ رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے محض 15 رن پر پانچ وکٹ گنوا دیئے اور لوئر آرڈر کی کوششوں کے باوجود کیویز ٹیم 108 رن کا معمولی اسکور ہی بنا سکی۔ ایسے میں نیوزی لینڈ کے بلے باز تیسرے ون ڈے میں کچھ رن بنا کر اس ون ڈے سیریز کو مثبت انداز میں ختم کرنا چاہیں گے۔ ہولکر اسٹیڈیم کے حالات بھی نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔

اس اسٹیڈیم میں بائیں اور دائیں جانب کی باؤنڈری صرف 56 میٹر کی ہیں جب کہ سامنے کی باؤنڈری تقریباً 68 میٹر کی دوری پر ہے۔ آخری ون ڈے آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان اندور میں کھیلا گیا جہاں مہمان ٹیم نے کپتان ایرون فنچ کی سنچری کی بدولت میزبان ٹیم کے سامنے 294 رن کا ہدف رکھا تھا۔ ہندوستان نے یہ ہدف 47.2 اوور میں بہت آسانی سے حاصل کر لیا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں، جب جنوبی افریقہ اور بھارت اس گراؤنڈ پر ایک ٹی 20 میچ میں آمنے سامنے ہوئے، رائیلی روسے کی شاندار سنچری نے پروٹیاز کو 227 کا بڑا ہدف دینے میں مدد کی۔

سوریہ کمار یادو، جنہوں نے ٹی 20 میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے، اس میچ میں بھی کچھ رن جوڑنا چاہیں گے، کیونکہ یہ ان کا آخری ون ڈے ہو سکتا ہے۔ اکتوبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت کی آئیڈیل پلیئنگ الیون میں سوریہ کمار کے لیے جگہ تلاش کرنا مشکل ہے۔ چوتھے نمبر پر شریاس ایر، نمبر پانچ پر لوکیش راہل اور چھٹے نمبر پر ہاردک پانڈیا نے تقریباً اپنی جگہوں کی پکی کر لی ہے۔ اگر راہل مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں واپس آتے ہیں تو یہ میچ طویل عرصے تک سوریہ کمار کا آخری ون ڈے ثابت ہو سکتا ہے۔ ایسے میں بھارتی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان سوریہ کمار 50 اوور کے فارمیٹ میں بھی بڑا اسکور کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.