India vs New Zealand بھارت نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 7:21 PM IST

Etv Bharat

بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز کا دوسرا میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

رائے پور: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج رائے پور میں کھیلا گیا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے اپنے گھر پر نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل ساتویں ون ڈے سیریز جیت لی ہے۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 109 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف باآسانی 20.1 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما نے سب سے زیادہ 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ شبھمن گل ناباد 40 رن بنائے۔ ان کے علاوہ ویراڑ کوہلی نے گیارہ اور ایشان کشن ناباد آٹھ رن بنائے۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارتی گیند بازوں کے سامنے زیادہ دیر ٹک نہ سکی اور 34.3 اوورز میں 108 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے شامی نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا اور واشنگٹن سندر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج، شاردول ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے 12 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ بھارت پہلا میچ جیت کر 1-0 سے آگے ہے۔نیوزی لینڈ اب تک بھارت میں ایک بھی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان بھارتی سرزمین پر چھ ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھیں، جن میں بھارت نے تمام میچز جیت لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India vs New Zealand 2nd ODI نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ایک سو آٹھ رنز پر آوٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.