ETV Bharat / sports

Pakistan Vs England Match پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 2:01 PM IST

پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا
پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا

کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔

کولکاتا : مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں عالمی شہرت ہافتہ ایڈن گارنڈنز میں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 44 ویں میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں نبرد آزما ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے لیے یہ آخری میچ ہے۔ اس وقت پاکستان آٹھ میچوں میں آٹھ پوائنٹ کے ساتھ پانچیوں پوزیشن پر ہے جب کہ دفاعی آٹھ میچوں میں چھ پوائنٹ کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے غیر معمولی ہدف دیا گیا جسے حاصل کرنا کسی بھی ٹیم کے لیے نا ممکن ہے۔ مگر انگلینڈ کے لیے آج کا میچ بہت اہم ہے۔ اسے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کے لیے آج کے میچ میں کسی بھی قیمت پرجیت درج کرنی ہوگی۔ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم جیت کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: South Africa Beat Afghanistan افغانستان کو جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹ سے شکست دی

دوسری طرف پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے ٹاس ہار گئے۔ ٹیم میں ایک تبدیلی ہے۔ حسن علی کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے آخری میچ میں جیت درج کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ فتح کے ساتھ اپنی مہم کا اختتام کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.