ETV Bharat / sports

Fifa Womens World Cup برازیل نے پناما کو شکست دے کر مضبوط آغاز کیا

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 6:13 PM IST

برازیل نے پناما کو شکست دے کر مضبوط آغاز کیا
برازیل نے پناما کو شکست دے کر مضبوط آغاز کیا

ایری بورجیس کی ہیٹ ٹرک کی بدولت برازیل نے پیر کے روز پناما کو 4-0 سے شکست دے کراپنی فیفا خواتین ورلڈ کپ 2023 کی مہم کا آغاز کیا۔

ایڈیلیڈ:فیفا خواتین ورلڈ کپ 2023 کے مقابلوں میں برازیل،ارجنٹائنا اور جرمنی نے اپنے اپنے میچوں میں شاندار جیت کے ساتھ اگلے راونڈ کیں کوالیفائی کو یقینی بنالیا ہے۔فئفا خواتین عالمی کپ کے ایک میچ میں ایری بورجیس کی ہیٹ ٹرک کی بدولت برازیل نے پیر کے روز پناما کو 4-0 سے شکست دے کر مہم کا آغاز کیا۔

ہندمارش اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف مقابلے میں بورجیس نے 19ویں، 39ویں اور 70ویں منٹ میں گول کیا۔ فاتح ٹیم کا چوتھا گول بیاٹریز ہواؤ نے 48ویں منٹ میں کیا۔

جنوبی امریکی ٹیم برازیل اس میچ میں وسطی امریکہ کی پناما پر پوری طرح حاوی رہی۔ برازیلین ٹیم نے صرف 10 منٹ کے اندر ہی پانچ بار اپوزیشن ٹیم کے گول پر نشانہ لگایا اور بالادستی کہ یہ پوزیشن پورے میچ میں رہی۔ پناما نے کئی مواقع پر شاندار دفاع کیا لیکن برازیل اپنے مسلسل حملوں کی بدولت چار گول کرنے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں:Calcutta Football League ایسٹ بنگال کا میچ ڈرا،پیرلیس جیتا

دریں اثنا، اٹلی نے کرسٹیانا گیریلی کے گول کی بدولت ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دی۔ گروپ ایچ کے میچ میں جرمنی نے مراکش کو 6-0 سے شکست دی۔ ایری بورجیس کی ہیٹ ٹرک کی بدولت برازیل نے پیر کے روز پناما کو 4-0 سے شکست دے کراپنی فیفا خواتین ورلڈ کپ 2023 کی مہم کا آغاز کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.