ETV Bharat / state

Calcutta Football League ایسٹ بنگال کا میچ ڈرا،پیرلیس جیتا

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 7:33 PM IST

کلکتہ فٹبال لیگ کے پریمئیر ڈویژن کے ایک اہم میچ میں بی ایس ایس ایس نے فٹبال جائینٹ ایسٹ بنگال کو ایک ایک گول کی برابری پر روک کر ایک قیمتی پوائنٹ چھین لیا۔دوسرے میچ میں پیرلیس ایس سی نے پاتھا چکرا کو 1۔4 گول سے شکست دے دی۔

ایسٹ بنگال کا میچ ڈرا،پیرلیس جیتا
ایسٹ بنگال کا میچ ڈرا،پیرلیس جیتا

کولکاتا:کلکتہ فٹبال لیگ کے پریمئیر ڈویژن میں دو ایم میچ کھلے گئے ۔پہلے میچ میں ایسٹ بنگال کا بی ایس ایس ایس سی سے مقابلہ ہوا جبکہ دوسرے میچ میں پیرلیس اور پاتھا چکرا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کےنئی ہٹی میں واقع فٹبال اسٹیڈیم میں اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ایسٹ بنگال اور بی ایس ایس ایس سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

پہلے ہاف میں ایسٹ بنگال کی تمام کوششوں کے باوجود بی ایس ایس ایسی سی کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔اس نصف میں میچ کا اسکور 0۔0 رہا۔دوسرے ہاف میں بھی ایسٹ بنگال کو کمزور حریف مانی جانے والی بی ایس ایس ایس سی کی ٹیم کے خلاف سخت آزمائش سے گزرنا پڑا۔

کھیل کے آخری لمحات 89 ویں منٹ پر دیپ ساہا نے گول کرکے ایسٹ بنگال کو ایک صفر کی سبقت دلائی مگر کھیل کے انجوری ٹائم 96 ویں منٹ پر سورو سین نے گول کرکے نا صرف اپنی ٹیم کو یقنی شکست سے بچانے میں اہم رول ادا کیا بلکہ ایسٹ بنگال جیسی مضبوط ٹیم کے جبڑے سے جیت چھین لیا۔

یہ بھی پڑھیں:Lionel Messi لیونل میسی کا فری کک پر شاندار گول

کلکتہ فٹبال لیگ کے پریمئیر ڈویژن کے دوسرے میچ میں پیرلیس نے ایم اے اینڈ جی پاتھاچکرا کو یکطرفہ مقابلے میں 1۔4 گول سے شکست دے دی۔پیرلیس ایس سی کی جانب سے کارلوس کھالم اور ڈولنڈ ڈینگو نے دو دو گول کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.