ETV Bharat / sports

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اب آگے دیکھنے کی ضرورت ہے، کپل دیو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 3:45 PM IST

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اب آگے دیکھنے کی ضرورت ہے:کپل دیو
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اب آگے دیکھنے کی ضرورت ہے:کپل دیو

ہندوستان کے سابق کپتان کپل دیو نے کہاکہ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ملی شکست قومی کرکٹ ٹیم کے لئے پرانی بات ہوچکی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے دیکھنے کی ضرورت ہے۔Kapil Dev On Indian Cricket Team

نئی دہلی: آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ملی شکست کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو لے کر بہت ساری باتیں ہو رہیں ہیں۔کرکٹ کے دیوانے کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر مسلسل ٹوئٹ کئے جا رہے ہیں۔

  • #WATCH | Delhi | On Team India losing the ICC World Cup 2023 finals, 1983 World Cup-winning captain and former cricketer Kapil Dev says, "I think sports will have to move on. You can't say that a blow will be carried all life. I think it is up to the fans, sports will have to… pic.twitter.com/4zKkoI0mSY

    — ANI (@ANI) November 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اسی درمیان 1983 میں ہندوستان کو پہلا عالمی کپ دلانے والی ٹیم کے کپتان کپل دیو نے کہا کہ کھیل کا مطلب ہے کہ آگے بڑھنا ہوتا ہے۔مستقبل کو لے کر حکمت عملی بنانی پڑتی ہے۔اس کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے۔کھیل اسی کا نام ہے۔

کپل دیو نے کہاکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کھیل کامظاہرہ کیا۔دس میں 10 میچوں میں کامیابی حاصل کی اور تمام بڑی ٹموں کو شکست دی۔یہ الگ بات ہے کہ فائنل میں ہماری ٹیم ہار گئی۔ہم فائنل ہرڈل کو پار نہیں کر سکے۔مگر یہ آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ ٹیم کی مجموعی اور کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کیسی رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کے لئے کھیل ختم نہیں ہوگا۔یہ شیدائیوں کے لئے ہوتا ہے۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے آگے کی حکمت عملی بنانے پر زور دینا ہے۔ ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا ہے ان کے سامنے پورا سیزن باقی ہے۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم پھر میدان میں اترے اور جیتے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں طوفان برپا کرنے والا فلسطینی حامی وین جانسن کون ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ آج کل سوالات کئے جارہے ہیں کہ حوصلہ پست ہوگیا ہے۔یہ سب صرف اور صرف شیدائیوں کے لئے ہوتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ ٹیم جیت رہی ہے تو سب کچھ ٹھیک ہے ورنہ ہارنے کی ضرورت میں مخالفت شروع کردی جائے جو بالکل غلط ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.