ETV Bharat / sports

محمد کیف کو مرد بلائنڈ قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 7:56 PM IST

سابق ہندوستانی کرکٹر محمد کیف کو کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ ان انڈیا ( سی اے بی آئی) نے سمرتھنم ٹرسٹ فار دی ڈزایبلڈ کے تعاون سے مردوں کے بلائنڈ قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کو ناگیش ٹرافی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

محمد کیف کو مرد بلائنڈ قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا
محمد کیف کو مرد بلائنڈ قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا

نئی دہلی:ایک برانڈ اور خیر سگالی سفیر کے طور پر کیف کا مقصد ہندوستان میں بلائنڈ کرکٹ کے لیے کام کرنا اور بصارت سے محروم کھلاڑیوں کے تئیں اٹوٹ طاقت کو اجاگر کرنا ہے۔ محمد کیف اور ناگیش ٹرافی کے درمیان یہ وابستگی شمولیت کو فروغ دینے اور ہندوستان میں بلائنڈکرکٹرز کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

کیف نے کہاکہ میں ناگیش ٹرافی کے ساتھ منسلک ہونے پر فخر اور خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ نابینا افراد کے لیے کرکٹ ایک متاثر کن آئیڈیا ہے اور کھلاڑیوں کی لگن اور صلاحیت قابل تعریف ہے اور میں نابینا کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ کی حمایت کرتا ہوں۔ میں ہندوستان میں نابینا افراد کے لیے کرکٹ کے فروغ میں تعاون کا منتظر ہوں اور ان کے ناقابل یقین سفر کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔

ناگیش ٹرافی 23 نومبر سے 30 جنوری 2024 تک منعقد ہوگی۔ لیگ مرحلہ 29 دسمبر تک کھیلا جائے گا جبکہ سپر 8 مرحلے کے میچ جنوری 2024 میں ناگپور، مہاراشٹر میں کھیلے جائیں گے۔

گزشتہ سال کی رینکنگ کی بنیاد پر 28 ٹیموں کو 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے 4 گروپوں میں 5 ٹیمیں ہیں اور آخری 2 میں 4 ٹیمیں ہیں۔ 5ویں ایڈیشن میں بارش کی وجہ سے آندھرا پردیش اور کرناٹک مشترکہ فاتح رہے تھے۔ اڈیشہ نے ایک بار نیشنلز جیتا ہے جبکہ آندھرا پردیش نے تین بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں فتح حاصل کی ہے۔

ناگیش ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن کے لیگ میچ 6 مقامات، جموں، دہرادون (اتراکھنڈ)، کوچی (کیرالہ)، چنڈی گڑھ، تریپورہ اور کوٹہ (راجستھان) میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کی درخواست پر ہالینڈ کا دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

کل 28 ٹیمیں ( ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اور ایک ہندوستانی ٹیم جس کی نمائندگی ریلوے میں کام کرنے والے نابینا افراد کرتے ہیں ) ٹی20 فارمیٹ کا ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.