ETV Bharat / sports

بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 10:45 PM IST

England announce T20 squad
England announce T20 squad

بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے انگلینڈ نے ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں 3 برسوں کے بعد لیام اسٹون کی واپسی ہوئی ہے۔

بھارت اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ختم ہونے والی بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سلامی بلے باز لیام لیونگ اسٹون کو تین سال بعد ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کے ٹی 20 اسکواڈ سے باہر ہونے پر ٹیم کے سلیکٹر ای ڈی اسمتھ نے کہا کہ رواں سال روٹ کے لیے مصروف سال ہوگا اس لیے انہیں ٹی 20 سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 12 مارچ کو احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ بقیہ چار میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

  • ٹی 20 اسکواڈ:

ایون مورگن(کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، جانی بیئرسٹو، سیم بلنگز، جوس بٹلر، سیم کیرن، ٹام کیرن، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، جیسن رائے، بین اسٹوکس، ریس ٹاپلی اور مارک ووڈ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.