ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ دورہ ملتوی

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 7:49 PM IST

آسٹریلیا نے کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کا 3 ٹیسٹ میچوں کا دورہ ملتوی کردیا ہے جس کے سبب وہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ دورہ ملتوی
آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ دورہ ملتوی

کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری سی ای او نِک ہاکلے نے کہا کہ 'جنوبی افریقہ میں صحت کے خطرات کی وجہ سے اس دورہ کو ملتوی کیا جارہا ہے۔ جنوبی افریقہ اس وقت کورونا وبا کی دوسری لہر سے دوچار ہے وہاں اب تک 14 لاکھ سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ تقریباً 44 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس دورے کی منسوخی سے آسٹریلیا کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔ آسٹریلیا کے یہ سیریز نہ کھیلنے سے نیوزی لینڈ کی فائنل میں جگہ یقینی ہوگئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

برسبین میں بھارت سے شکست کے بعد آسٹریلیا ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن پرپہنچ گیا ہے جبکہ بھارت پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیڈیم میں شائقین کے میچ دیکھنے کے امکانات روشن

آسٹریلیا کے 69.2 فیصد پوائنٹس ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے 70 فیصد اور بھارت کے 71.7 فیصد فیصد پوائنٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کی چیمپئن شپ میں سیریز مکمل ہوچکی ہے اور اس کے پوائنٹس اتنے ہی رہیں گے۔

بھارت کو 5 فروری سے انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے اور اس سیریز کے نتیجے سے بھارت کے فائنل کے امکانات پر اثر پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.