ETV Bharat / sports

England vs South Africa Third Test انگلینڈ میں ہفتے سے شروع ہوگی کرکٹ

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 8:53 AM IST

انگلینڈ میں ہفتے سے شروع ہوگی کرکٹ
انگلینڈ میں ہفتے سے شروع ہوگی کرکٹ

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ہفتہ سے باضابطہ طور پر شروع ہوگا۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پہلے دن بارش اور دوسرے دن ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ England vs South Africa Third Test

لندن: انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ہفتہ سے باضابطہ طور پر شروع ہوگا۔ انگلینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے دن کا کھیل ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ پہلے دو دن کا کھیل ملتوی ہونے کی وجہ سے یہ ٹیسٹ میچ صرف تین دن کا ہو گا۔ England South Africa Third Test Restarted

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا ہم کرکٹ جنوبی افریقہ سے رابطے میں ہیں لیکن انہیں منگل کو وطن واپس آنا ہے تاکہ وہ بھارت اور آسٹریلیا روانہ ہونے سے قبل کچھ وقت گھر پر گزار سکیں۔' ای سی بی نے کہا ہے کہ ہر میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور تمام کھلاڑی اور کوچ بازو پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: England South Africa Third Test Cancelled ملکہ کی موت کے بعد دوسرے دن کا ٹیسٹ میچ منسوخ

ہندوستانی خاتون ٹیم اور انگلینڈ کی خواتین ٹیم کے درمیان برسٹل میں کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل بھی ہفتہ کو ہی کھیلا جائے گا۔ ملک میں کرکٹ شروع کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے قومی سوگ کی ہدایات کے بعد کیا گیا ہے۔ سرکاری حکم میں کہا گیا ہے ’’تنظیموں یا نیشنل گورننگ باڈی (این جی بی) اب اور (ملکہ کی) آخری رسومات کے درمیان کھیلوں کو ملتوی یا منسوخ کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ اس کے بجائے، یہ انفرادی تنظیموں اور کھیلوں کی صوابدید پر منحصر ہے‘‘۔ وہ اس بات پر غور کریں کہ انہیں سوگ کے دوران کیسے آگے بڑھنا چاہئے۔ England vs India Womens Cricket Match

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.