ETV Bharat / sports

England South Africa Third Test Cancelled ملکہ کی موت کے بعد دوسرے دن کا ٹیسٹ میچ منسوخ

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 4:42 PM IST

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کی موت کے باعث انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے دن کا کھیل منسوخ کر دیا گیا۔England South Africa Third Test Cancelled

England-South Africa Third Test Canceled On Friday Due To Death Of Queen Elizabeth
ملکہ کی موت کے بعد دوسرے دن کا ٹیسٹ میچ منسوخ

لندن: انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعہ کا کھیل برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے لارڈز میں پہلا ٹیسٹ اننگز اور 12 رنز سے جیتا تھا، جب کہ انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں دوسرا ٹیسٹ اننگز اور 85 رنز سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ England-South Africa Third Test Cancelled On Friday Due To Death Of Queen Elizabeth

ملکہ کی موت کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے صدر رچرڈ تھامسن نے کہاکہ "مجھے یقین ہے کہ میں کھیل میں ہر کسی کی طرف سے بات کر رہا ہوں۔ مجھے ملکہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ وہ ایک بہت بڑی حمایتی تھیں۔"

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ایک اہم میچ ہے۔ جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹیسٹ ہار کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن کھو دی ہے۔ انگلینڈ ساتویں جبکہ آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.