ETV Bharat / sports

برسوں بعد بنگال رنجی ٹرافی کے فائنل میں

author img

By

Published : Mar 3, 2020, 4:48 PM IST

مکیش کمار کی (61 رن دے کر چھ وکٹ) کی غیر معمولی بالنگ کی بدولت بنگال نے کرناٹک کو 174 رنوں سے شکست دے کر 13 برس بعد رنجی ٹرافی کے فا ئنل میں جگہ بنالی۔

برسوں بعد بنگال رنجی ٹرافی کے فائنل میں
برسوں بعد بنگال رنجی ٹرافی کے فائنل میں

آخری مر تبہ 07۔2006 میں بنگال کی رنجی کرکٹ ٹیم کو فائنل میں کھیلنے کا موقع ملا تھا جہاں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تقریبا13 برس بعد ایک بار پھر بنگال کی ٹیم رنجی ٹرافی کے فائنل میں کوالیفا ئی کرنے میں کامیا ب ہو ئی۔

برسوں بعد بنگال رنجی ٹرافی کے فائنل میں
برسوں بعد بنگال رنجی ٹرافی کے فائنل میں

بنگال کے 352 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کرناٹک کی پوری ٹیم 55.3 اوورزمیں 177 رن بنا کر آ ل آ ؤٹ ہو گئی ۔

کرناٹک کے اسٹار کرکٹر کے ایل راہل پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے اور بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ۔

اس کے علاوہ دیب دت پڈیکل(62رن)،ابھنومیتھن(38رن) اور سمراٹھ (27رن) بنا کر نمایاں اسکورر رہے ۔ دیگر بلے باز خاطر خواہ اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ۔

بنگال کے گیندبازوں کی عمدہ بالنگ کے سامنے کرناٹک کی ٹیم ٹک نہ سکی اور55.3 اوورز میں 177 رنوں پر آل آ ؤٹ ہو گئی۔

برسوں بعد بنگال رنجی ٹرافی کے فائنل میں
برسوں بعد بنگال رنجی ٹرافی کے فائنل میں

بنگال کی جانب سے مکیش کمار کی (61 رن دے کر چھ وکٹ) سے کامیاب گیند باز ثابت ہوئے۔ اس کے علاوہ ایشان پور ل اور آکاش دیپ کو دودو وکٹ ملے۔

اس سے قبل بنگال نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں انستوپ مجمدار کی غیر مفتوں سنچری کی بدولت 312 رن بنا کر آل آ ؤٹ ہوئی۔

دوسری اننگز میں بنگال نے مایوس کن کار کردگی کامظاہرہ کیا اور 161 رن بنا کر آ ل آؤٹ ہوئی۔

بنگال کے 312 رنوں کے جواب میں کرناٹک کی پہلی اننگز 122 رن اور دوسری اننگز میں 161 رن بنا کر آل آ ؤٹ ہوگئی۔

برسوں بعد بنگال رنجی ٹرافی کے فائنل میں
برسوں بعد بنگال رنجی ٹرافی کے فائنل میں

بنگال کے بلے باز انستوپ مجمدار کو غیرمفتوں اننگز کھیلنے پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بنگال کے کپتان ابھمنو ایشورن نے پر یس کانفرنس کے دوران کہاکہ ٹیم کوشش کی وجہ سے ہمیں کامیا بی ملی۔ اس میں ایک نہی بلکہ تمام کھلاڑیوں نے اہم رول ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا اگلا ہدف رنجی ٹرافی کا خطاب جیتنا ہے۔ 07۔2006 کے بعد پہلی مرتبہ ہمارے پاس خطاب جیتنے کا موقع ہے اور ہم اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.