ETV Bharat / sports

وجے ہزارے ٹرافی: پرتھوی شا کی طوفانی اننگ، ممبئی سیمی فائنل میں

author img

By

Published : Mar 9, 2021, 8:15 PM IST

نوجوان سلامی بلے باز پرتھوی شا کی ناٹ آوٹ 185 رنز کی جارحانہ اننگ کی بدولت ممبئی نے شوراشٹر کو یکطرفہ انداز میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر وجے ہزارے ٹرافی کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

Prithvi Shaw
Prithvi Shaw

وجے ہزارے کے کوارٹر فائنل میچ میں سوراشٹر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سمرتھ ویاس کی ناٹ آوٹ 90 رنوں کی اننگ کی مدد سے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 284 رن کا مضبوط اسکور بنایا تھا لیکن پرتھوی شا کی عمدہ کارکردگی نے اس اسکور کو چھوٹا ثابت کردیا۔

بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر
بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر

پرتھوی نے محض 123 گیندوں میں 21 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 185 رن کی طوفانی اننگ کھیلی۔ انہیں اس بہترین بلے بازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی کی جانب سے پرتھوی شاہ اور یشسوی جیسوال نے پہلے وکٹ کے لیے 34.5 اوورز میں 238 رنز کی فاتحانہ پارٹنرشپ کرتے ہوئے جیت کی بنیاد رکھی۔

یشسوی کے آؤٹ ہونے کے بعد آدتیہ تارے کریز پر آئے اور پرتھوی کے ساتھ مل کر مزید کسی نقصان کے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر
بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر

یشسووی جیسوال نے 104 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز بنائے جبکہ آدتیہ تارے 24 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد 20 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

سوراشٹر کا کوئی بھی گیند باز پرتھوی پر اثر انداز نہیں ہوسکا۔ ممبئی کا واحد وکٹ جے دیو اُنادکٹ کی جھولی میں گیا۔ اُنادکٹ نے 8 اوورز میں 52 رن کے عوض وکٹ حاصل کیا۔

نوجوان سلامی بلے باز پرتھوی شا
نوجوان سلامی بلے باز پرتھوی شا

اس سے قبل سوراشٹر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کو فیصلہ کیا اور سمرتھ ویاس کی ناٹ آؤٹ 90 رنز اور چراغ جانی کی ناٹ آؤٹ 53 رنز کی اننگ کی بدولت 285 رنز کا مضبوط اسکور بنایا تھا لیکن ان کی یہ کارکردگی رائیگاں گئی۔

ممبئی کی جانب سے شمس ملانی نے 51 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.