ETV Bharat / sports

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: روٹ اور اینڈرسن کی بہتری

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 8:03 PM IST

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ اور تیز گیند باز جیمس اینڈرسن کو بھارت کے خلاف چینئی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بہترین کارکردگی کو ثمرہ ملا اور دونوں اپنے اپنے شعبے میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

root and Anderson
root and Anderson

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور تیز گیند باز جیمس اینڈرسن چنئی ٹیسٹ میں فاتحانہ کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی تازی ترین ٹیسٹ درجہ بندی میں بالترتیب بیٹنگ اور بالنگ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

جو روٹ نے چنئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 218 اور دوسری اننگز میں 40 رنز بنا کر ٹیم کی 227 رنز سے جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس سے قبل روٹ نے سری لنکا کے دورہ میں دو ٹیسٹ میں 228 اور 186 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ برصغیر پاک و ہند میں کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچوں میں جو روٹ اب تک 684 رنز بنا چکے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان نے درجہ بندی میں دو مقامات کی چھلانگ لگائی اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئے انہوں نے بھارتی کپتان وراٹ کوہلی اور آسٹریلیائی بلے باز مارنس لابیوشین کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

روٹ کے پاس اب 883 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر براجمان آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سے آٹھ پوائنٹس اور سرفہرست نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے 36 پوائنٹس پیچھے ہیں۔

جو روٹ کی درجہ بندی ستمبر 2017 کے بعد سے یہ اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ جبکہ وراٹ نومبر 2017 کے بعد پہلی بار ٹاپ تین بلے بازوں سے باہر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.