ETV Bharat / sports

جانئے مجیب، قیس احمد، ثاقب، معین اور مستفیض کو کن فرینچائیزیز نے خریدا

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 8:14 PM IST

Updated : Feb 18, 2021, 9:45 PM IST

مختلف ممالک سے مسلم کھلاڑی آئی پی ایل آکشن میں شامل ہیں۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں کس فرنچائيزی نے کس کھلاڑی کو کتنی قیمت میں خریدا۔

indian Premier league auction
آئی پی ایل نیلامی

جمعرات کو چنئی میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2021 میں کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی۔ اس میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی پر فرنچائزیز نے کافی دلچسپی دکھائی ہے۔ چینئی سپر کنگز نے انہیں سات کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ معین ‏علی کا بیس پرائز دو کروڑ تھا۔ کنگز ایلیوین پنجاب اور چینئی سپر کنگز کے درمیان انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی جدوجہد تھی، لیکن آخر میں چينئی سپر کنگز نے انہیں خریدا۔

تمل ناڈو کے بلے باز شاہ رخ خان کے لئے 5.25 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی۔ شاہ رخ خان کا بیس پرائز 20 لاکھ روپے تھی۔ انہیں خریدنے کے لیے رائل چیلنجرس بنگلور اور دلی کیپٹلس نے دلچسپی دکھائی۔ دلی کیپٹلس نے اس کے لئے ایک کروڑ روپئے تک بولی لگائی۔ اس کے بعد دلی کیپٹلس نے دو کروڑ روپے تک کی بولی لگائی۔

کیرالہ کے اوپنر بلے باز محمد اظہرالدین آئی پی ایل -2021 میں ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت آر سی بی کی طرف سے کھیلتے نظر آئیں گے۔ سید مشتاق علی ٹرافی کے ایک میچ میں صرف 37 گیندوں میں سنچری بنانے والے محمد اظہرالدین کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے 20 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت میں خریدا ہے۔ کیرل کے بیٹسمین آئی پی ایل -2021 میں ویراٹ کوہلی اور اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے۔ اوپنر نے حال ہی میں ویراٹ کوہلی کے ساتھ اوپننگ کے اپنے خواب کا انکشاف کیا۔ اس طرح سے آر سی بی کی فرنچائزز ان پر بولی لگائی اور ٹیم میں شامل ہوگئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس محمد اظہرالدین کا سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین سے خصوصی تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 2021: کرس مورس نے توڑے تمام ریکارڈز

بنگلا دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمن کو راجستھان رائلس نے ایک کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ بائیں بازو کے تیز گیند باز دو برسوں کے بعد آئی میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

بنگلادیش کے اسپن آل راؤنڈر ثاقب الحسن کو کولکاتا نائٹ رائڈرس نے 3.20 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ ثاقب گزشتہ برس اس لیگ کا حصہ نہیں تھے۔ ثاقب کا بیس پرائس دو کروڑ روپے تھا۔

افغانستان کے کھلاڑی مجیب الرحمن کو سنرائزر حیدرآباد نے خریدا ہے۔ ان کی نیلامی ڈیڑھ کروڑ روپے میں ہوئی ہے۔

افغانستان کے کھلاڑی نور احمد کو کوئی خریدار نہیں ملا۔ وہ آئی پی ایل آکشن کے سب سے نوجوان کھلاڑی تھے۔ ان کا بیس پرائس 20 لاکھ روپے تھا۔

افغانستان کے کھلاڑی قیس احمد کو کوئی بھی خریدار نہیں ملا۔ ان کا بیس پرائز 50 لاکھ روپے تھا۔

Last Updated : Feb 18, 2021, 9:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.