ETV Bharat / sports

ٹیسٹ درجہ بندی میں بمراہ کی لمبی چھلانگ

author img

By

Published : Sep 3, 2019, 8:58 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:22 AM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت وہ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ درجہ بندی میں تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ

جسپریت بمراہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ہیٹ ٹرک سمیت چھ وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ دوسری اننگ میں بھی انہوں نے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا کر سیریز میں انہوں نے مجموعی طور پر 13 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کا ثمرہ جسپریت بمراہ کو درجہ بندی میں بہتری کے روپ میں ملا اور وہ آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ درجہ بندی میں تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں، اس فہرست میں آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنز اور جنوبی افریقہ کے کگیسو رباڈا بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر قابض ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جسپریت بمراہ نے میزبان ٹیم کے بازوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا، انہوں نے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں محض سات رنز دے کے 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی اور ویسٹ انڈیز کے پوری ٹیم کو 100 رنز پر آؤٹ کرنےمیں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ جسپریت بمراہ نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا تھا اور ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں حاصل کی تھیں، بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے تیسرے بھارتی گیند باز ہونے کا شرف حاصل کیا اس سے قبل ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان بھارت کی جانب ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لے چکے ہیں۔

فی الحال جسپریت بمراہ کے 835 پوائنٹس ہیں جو ان کا اب تک کا سب سے زیادہ پوائنٹس ہے جبکہ کگیسو رباڈا کے 851 اور پیٹ کمنز کے 905 پوائنٹس ہیں۔

واضح رہے کہ جسپریت بمراہ یک روزہ درجہ بندی میں سرفہرست گیندباز ہیں۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر آل راؤنڈرز کی فہرست میں بدستور پہلے مقام پر قائم ہیں جبکہ گیندبازوں کی فہرست میں سات مقام کی برتری کے ساتھ چوتھے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 8:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.