ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی نے بتایا کورونا سے متاثر ہونے کا تجربہ

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 5:55 PM IST

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی معین نے کہا کہ، 'میرے ذائقہ لینے کی صلاحیت چلی گئی تھی، تین دن تک سر دردر تھا، گلے میں خراش اور تھکان کافی تھی۔ اس طرح کی تھکان میں نے اپنی زندگی میں کبھی محسوس نہیں کی تھی۔'

england cricket team player moeen ali shares experience after testing covid-19 positive
موئن علی

انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی نے بتایا کورونا سے متاثر ہونے کا تجربہ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر موئن علی نے کووڈ۔19 متاثر ہونے کے بعد اپنا تجربہ شیئر کیا۔ جنوری کی شروعات میں سری لنکا پہنچتے ہی ان کا کووڈ۔19 ٹسٹ مثبت آگیا تھا۔ اس کے بعد ان کو ہوٹل کے کمرے میں 14 دن کا کورنٹین پورا کرنا پڑا تھا۔

جس کی وجہ سے وہ ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے، جس میں انگلینڈ نے 2۔ 0 سے جیت درج کی تھی۔ موئن نے کہا تھا کہ وہ کافی تھکا ہوا محسوس کر رہے تھے اور وہ نہیں چاہتے کہ کسی کے ساتھ ایسا ہو۔ 33 سالہ موئن نے کہا کہ اس مشکل وقت میں میں نے خود پر قابو رکھا اور اس بات کو مانا کہ مشکل وقت جلد گزر جائے گا۔

موئن نے بتایا کہ، 'مجے جب یہ معلوم ہوا کہ مجھے کووڈ۔19 ہےتب مجھے لگا تھا کہ اگلے پانچ دن بڑی مشکل کے ہوں گے، مجھے سردی یا زکام نہیں ہوا تھا۔ آخر کے چار دن کافی مشکل تھے اسلیے کیونکہ میں ٹھیک تھا اور پھر مجھے ہوٹل کے کمرے میں رہنا پڑ رہا تھا، یہ بہت مشکل تھا۔'

مزید پڑھیں:

سورو گنگولی ہسپتال سے ڈسچارج

غورطلب ہے کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں موئن انگلینڈ ٹیم کا حصہ ہیں اور وہ چینئی پہنچ چکے ہیں۔ پہلا میچ چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.