ETV Bharat / sports

Virat Kohli Birthday ویراٹ کوہلی کی سالگرہ پر انوشکا شرما کا پیار بھرا پوسٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 8:48 PM IST

آج 5 نومبر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کرکٹر ویراٹ کوہلی اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کی سالگرہ پر اہلیہ انوشکا شرما نے انہیں انوکھے انداز میں مبارکباد دی ہے۔ جس پر ویراٹ کوہلی نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔

anushka sharma wishes virat Kohli birthday
ویراٹ کوہلی کی سالگرہ پر انوشکا شرما کا پیار بھرا پوسٹ

ممبئی: انوشکا شرما نے اپنے شوہر اور اسٹار کرکٹر ویراٹ کوہلی کو ان کی سالگرہ پر انوکھے انداز میں مبارکباد دی ہے۔ ویراٹ کے 35ویں سالگرہ کے دن ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے انہیں مختلف انداز میں مبارکباد دی ہے۔ ویراٹ کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے محبت بھرا کیپشن لکھا جس میں انہوں نے ویراٹ کی کامیابیوں کی تعریف کی۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر ویراٹ کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ویراٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ 2011 میں اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں بغیر بال کے وکٹ لینے والے واحد کرکٹر ہیں۔ جہاں انہوں نے انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن کو واٗت بال پر ایم ایس دھونی کے ہاتھوں اسٹمپ کروا کر وکٹ حاصل کیا۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے کیپشن میں لکھا کہ آپ نے اپنی زندگی کے ہر کردار کو بہت اچھے طریقے سے نبھایا ہے۔ اس کے علاوہ آپ ایک خوش مزاج، مضحکہ خیز اور پراعتماد انسان ہیں۔ میں آپ سے اس زندگی میں اور اس کے بعد کی بھی زندگی میں پیار کروں گی، میں زندگی کے ہر صورت حال میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔ انوشکا کی دل کو چھونے والی پوسٹ کے جواب میں ویراٹ نے چہرے پر ہاتھ رکھنے والے ایموجی اور دل کی ایموجی کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ ویراٹ کوہلی کے بین الاقوامی کرکٹ میں ریکارڈ 49 ویں سنچری مکمل کرتے ہی انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کوہلی کی تصویر کے ساتھ انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اپنی سالگرہ پر خود کو سنچری کی شکل میں تحفہ۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ وراٹ کوہلی نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 49ویں سنچری بنا کر سچن تندولکر کے سب سے زیادہ سنچری کے ریکارڈ کی برابری کر دی۔ اس ورلڈ کپ میں کوہلی کی یہ دوسری سنچری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی 48ویں ون ڈے سنچری مکمل کی تھی۔ وراٹ کوہلی نے یہ سنچری 119 گیندوں میں مکمل کی۔ کپتان روہت شرما 31 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.