ETV Bharat / sitara

Upasana Singh birthday: کامیڈی کی منفرد اداکارہ اپاسنا سنگھ

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 12:22 PM IST

upasana singh
اپاسنا سنگھ

بالی وڈ کی مزاحیہ اداکارہ اور ٹی وی اداکارہ اپاسنا سنگھ Upasana Singh نے متعدد فلموں میں اپنے مزاحیہ کردار سے شائقین کا دل جیتا ہے لیکن ان کو اصل پہچان کپل شرما کے شو میں بووا کے کردار سے حاصل ہوئی ہے۔ آج اپاسنا سنگھ کی سالگرہ ہے۔

اپاسنا سنگھ 29 جون 1975 کو ریاست پنجاب کے ہوشیار پور میں پیدا ہوئیں۔ اپاسنا سنگھ Upasana Singh نے 2009 میں فلم اداکار نیرج بھاردواج سے شادی کی۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات 1997 میں آئی فلم جدائی سے کی۔

اپاسنا سنگھ پنجابی، راجستھانی، گجراتی اور بھوجپوری فلموں میں بھی اداکاری کرتی ہیں۔

متعدد فلموں میں کلیدی مزاحیہ کردار ادا کرنے والی اپاسنا سنگھ کو کپل شرما شو، کامیڈی نائٹ ود کپل میں بووا کا کردار ادا کرنے سے منفرد شناخت ملی۔

مزید پڑھیں: صفائی باز میں مزاحیہ اداکارہ اپاسنا سنگھ کا رول کیا ہے؟

واضح رہے کہ اپاسنا سنگھ لوفر، بادل، مجھ سے شادی کرو گی، اعتراض اور جدائی جیسی فلموں میں مزاحیہ رول ادا کر چکی ہیں جسے لوگوں نے کافی پسند بھی کیا۔ جانی لیور کے ساتھ 'ابا، ڈبا، جبا' والا ڈائیلاگ آج بھی لوگوں کے ذہنوں اور زبانوں پر چھایا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.