ETV Bharat / international

UNGA Adopts Resolution on Multilingualism: یو این جی اے میں کثیر لسانی تجویز منظور، پہلی دفعہ اردو اور ہندی کا بھی ذکر کیا گیا

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 7:23 PM IST

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے سفیر ٹی ایس تریمورتی
اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے سفیر ٹی ایس تریمورتی

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے نے کہا کہ کثیر لسانی تجویز میں پہلی دفعہ اردو، ہندی اور بنگلی زبانوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مختلف زبانوں کو شامل کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ اپنے مقاصد اس وقت تک حاصل نہیں کر سکتی جب تک کہ دنیا کے لوگوں کو اس کے مقاصد سے پوری طرح آگاہ نہ کیا جائے۔UNGA Adopts Resolution on Multilingualism

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور ہونے والی کثیر لسانی تجویز میں پہلی دفعہ اردو اور ہندی زبان کا ذکر کیا گیا ہے اور بھارت نے اس کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔ اینڈورا نے یہ تجویز 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جس کی بھارت سمیت 80 سے زائد ممالک نے توثیق کی۔ UNGA Adopts Resolution on Multilingualism

جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے سفیر ٹی ایس تریمورتی نے کہا کہ اس سال "تجویز میں پہلی بار ہندی زبان کے ساتھ ساتھ بنگالی اور اردو زبانوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ "یہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ میں کثیر لسانی کو حقیقی روح کے ساتھ اپنایا جائے اور بھارت اس مقصد کو حاصل کرنے میں اقوام متحدہ کی حمایت کرے گا۔" تریمورتی نے اس بات پر زور دیا کہ کثیر لسانی کو اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کثیر لسانی کو ترجیح دینے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

بھارت 2018 سے اقوام متحدہ کے شعبہ عالمی مواصلات کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے اور ہندی زبان میں مرکزی دھارے کی خبروں اور ملٹی میڈیا مواد کے لیے اضافی بجٹ میں تعاون کر رہا ہے۔ تریمورتی نے کہا کہ ان کوششوں کے ایک حصے کے طور پر 'اقوام متحدہ میں ہندی' پروجیکٹ 2018 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد ہندی زبان میں اقوام متحدہ کی رسائی کو بڑھانا اور لاکھوں ہندی بولنے والوں میں عالمی مسائل کے بارے میں پوری دنیا میں زیادہ سے زیادہ بیداری پھیلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UN Appoints Amandeep Singh Gill As Envoy On Technology: گٹیریس نے امن دیپ کو ٹیکنالوجی کے لیے سفیر مقرر کیا

ہندوستانی ایلچی نے کہا کہ اس تناظر میں، میں یو این ایس سی کی قرارداد 13(1) کو یاد کرنا چاہتا ہوں جو یکم فروری 1946 کو اپنے پہلے اجلاس میں منظور کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ اپنے مقاصد اس وقت تک حاصل نہیں کر سکتی جب تک کہ دنیا کے لوگوں کو اس کے مقاصد سے پوری طرح آگاہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ میں کثیر لسانی کو حقیقی معنوں میں قبول کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے مطابق کثیر لسانیات لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ رابطے کا ایک لازمی عنصر ہے اور کثیر جہتی سفارت کاری کے لیے بہترین ہے۔ یہ تنظیم کے کام میں سب کی مؤثر شرکت کے ساتھ ساتھ زیادہ شفافیت اور کارکردگی اور بہتر نتائج کو یقینی بناتا ہے۔ کثیر لسانی کو جنرل اسمبلی نے تنظیم کی بنیادی قدر کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ اس طرح، اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کے تمام اداروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس مشترکہ کوشش کے لیے فعال کردار ادا کریں گے اور اپنی وابستگی کا مظاہرہ کریں گے ۔کثیر لسانی مینڈیٹ پورے سیکرٹریٹ میں کثیر لسانی کو مرکزی دھارے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی اقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانیں ہیں۔ انگریزی اور فرانسیسی اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کی کام کرنے والی زبانیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.