ETV Bharat / international

UN Appoints Amandeep Singh Gill As Envoy On Technology: گٹیریس نے امن دیپ کو ٹیکنالوجی کے لیے سفیر مقرر کیا

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 10:27 AM IST

گل انٹرنیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ریسرچ کولیبریٹو پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔ وہ اس سے قبل جنیوا میں تخفیف اسلحہ کی کانفرنس (2016-2018) میں بھارت کے سفیر اور مستقل نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔Amandeep Singh Gill Envoy on Technology

گٹیریس نے امن دیپ کو ٹیکنالوجی کے لیے سفیر مقرر کیا
گٹیریس نے امن دیپ کو ٹیکنالوجی کے لیے سفیر مقرر کیا

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیریس نے امن دیپ سنگھ گل کو ٹیکنالوجی کے لیے اپنا سفیر مقرر کیا ہے، گل انٹرنیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ اینڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ریسرچ کولیبریٹو پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔ وہ اس سے قبل جنیوا میں تخفیف اسلحہ کی کانفرنس (2016-2018) میں ہندوستان کے سفیر اور مستقل نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔Amandeep Singh Gill Envoy on Technology

گٹیریس کے چیف ترجمان،ا سٹیفن دوجارک نے کہا ’’وہ (گل) ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے نظریات والے لیڈر ہیں۔ انہیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا گہرا علم ہے‘‘۔اس سے پہلے، گِل ڈیجیٹل تعاون (2018-2019) پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اعلیٰ سطحی پینل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور شریک سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے 1992 میں بھارت کی ڈپلومیٹک سروس میں شمولیت اختیار کی اور تہران اور کولمبو میں خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ تخفیف اسلحہ اور اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز اور بین الاقوامی سلامتی کے معاملات میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں وزیٹنگ اسکالر بھی ہیں۔UN Appoints Amandeep Singh Gill As Envoy On Technology

گل نے کنگز کالج، لندن سے ملٹی لیٹرل فورمز میں نیوکلیئر ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی، پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ سے بیچلر آف الیکٹرانکس اینڈ الیکٹریکل کمیونیکیشنز اور جنیوا یونیورسٹی سے فرانسیسی تاریخ اور زبانوں میں ڈپلومہ کیا ہے۔ Amandeep Singh Gill appointed by Guterres

یہ بھی پڑھیں :Sanction on Russian President and Officials: زیلنسکی نے روسی صدر اور افسران پر پابندی لگانے کے حکم نامے پر دستخط کیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.