ETV Bharat / international

IED Blast in Pakistan شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے میں دو کانسٹیبل کی موت

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 10:06 AM IST

پاکستان کے خیبر پختونخوا میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں دو دو کانسٹیبل ہلاک ہو گئے۔ یہ دھماکہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے اسپن وام علاقے میں ہوا۔ IED blast in North Waziristan

شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے میں دو کانسٹیبل کی موت
شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے میں دو کانسٹیبل کی موت

خیبرپختونخوا: پاکستان میں خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے اسپن وام علاقے میں منگل کو آئی ای ڈی دھماکے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوج کی میڈیا امور کی شاخ نے یہ اطلاع دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ دھماکے میں لکی مروت کے رہائشی کانسٹیبل گل رؤف (29) اور ضلع کرک کے رہائشی کانسٹیبل عابد اللہ (23) کی موت ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے اور ان کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپن وام کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ بتا دیں کہ گزشتہ ماہ پاکستان کے شہر پشاور میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکہ موٹر سائیکل میں رکھے گئے بارودی مواد سے ہوا۔ دھماکے میں 200 گرام دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا تھا۔ پشاور پاکستان کا چھٹا بڑا شہر اور خیبر پختونخوا کا دارالحکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Clash in Pakistan پاکستان میں جھڑپ، تین فوجی اور تین عسکریت پسند ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.