ETV Bharat / international

Taiwan China Tension: چین کا مقصد ہم پر قبضہ کرنا ہے، تائیوان

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 9:11 PM IST

تائیوانی وزیر خارجہ جوززف وو نے خدشہ ظاہر کیا کہ چین کا ارادہ خطے اور آبنائے تائیوان کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ اس نے 4 روزہ فوجی مشقوں کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی جاری رکھا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ Taiwan China Tension

Taiwan China Tension: China aims to take over us says Taiwan
چین کا مقصد ہم پر قبضہ کرنا ہے، تائیوان

تائی پے: تائیوانی وزیر خارجہ جوزف وو کا کہنا ہے کہ تائیوان کے اطراف چینی فوجی مشقیں تائیوان پر حملے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران خدشہ ظاہر کیا کہ چین کا ارادہ خطے اور آبنائے تائیوان کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ اس نے 4 روزہ مشقوں کو مدت ختم ہونے کے بعد بھی جاری رکھا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن و سلامتی کیلیے خطرہ ہے۔ جوزف وو کا کہنا تھا کہ چین، فوجی مشقوں، سائبر حملوں اور معاشی جبر سے تائیوانی عوام کا حوصلہ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر وہ یاد رکھے کہ وہ ہمارے جمہوری حقوق کو سلب نہیں کر سکے گا۔Taiwan China Tension

یہ بھی پڑھیں:

Taiwan China Tension: ہم چین کو تائیوان کو تنہا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نینسی پیلوسی

دوسری جانب چینی حکام نے تائیوانی وزیر خارجہ کے اس بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے چین کی دھمکیوں کے باوجود تائیوان کا دورہ کیا تھا جس کے جواب میں چین نے تائیوان کے اطراف میں جنگی مشقیں شروع کر دی تھیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.