ETV Bharat / international

Taiwan China Tension: ہم چین کو تائیوان کو تنہا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نینسی پیلوسی

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 8:29 PM IST

دورہ تائیوان سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ تائیوان ایک آزاد ملک ہے اور کوئی اور ملک اس معاملے میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں رکھتا کہ کون وہاں کا دورہ کرے اور کون نہ کرے۔ Taiwan China Tension

Etv Bharat
Etv Bharat

واشنگٹن: امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ ہم نے تائیوان کا دورہ اپنی پالیسی تبدیل کرنے کے لئے نہیں کیا۔ ہم ابھی تک واحد چین پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین کو، تائیوان کو تنہا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ Taiwan China Tension دورہ تائیوان کے بعد پیلوسی نے پہلی دفعہ این بی سی چینل کی براہ راست نشریات میں شرکت کی۔ دورہ تائیوان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تائیوان ایک آزاد ملک ہے اور کوئی اور ملک اس معاملے میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں رکھتا کہ کون وہاں کا دورہ کرے اور کون نہ کرے۔

پیلوسی نے کہا ہے کہ ''وہ تائیوان والوں کو یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ عالمی ادارہ صحت میں شامل نہیں ہو سکتے لیکن اس بات میں دخل اندازی نہیں کر سکتے کہ کون تائیوان کا دورہ کرے اور کون نہ کرے۔ ہم چین حکومت کو، تائیوان کو تنہا کرنے کی، اجازت نہیں دے سکتے''۔ چھ رکنی وفد کے ہمراہ دورہ تائیوان کرنے اور بین الپارلیمانی رابطے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے پیلوسی نے کہا ہے کہ ''بحیثیت اسپیکر دورہ تائیوان کے لئے مجھے اپنے منتخب وفد اور ڈیموکریٹک اور رپبلکن دونوں پارٹیوں کا بھاری تعاون حاصل تھا۔ تائیوان میں ہزاروں افراد نے ہمارا بہت خوبصورت خیر مقدم کیا''۔

یہ بھی پڑھیں:

Taiwan China Tensions: 'چین تائیوان پر حملہ کیے بغیر ہی اس کا گلا گھونٹ سکتا ہے‘

China Taiwan Tension: تائیوان کے اطراف میں چین کی فوجی مشق جاری

انہوں نے کہا ہے کہ ''امریکہ کی چین پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ہم نے تائیوان کا دورہ اپنی پالیسی تبدیل کرنے کے لئے نہیں کیا۔ ہم ابھی تک واحد چین پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔ اس میں بے اطمینان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے''۔ پیلوسی نے کہا ہے کہ ''اسمبلیاں، اپنے دوست ممالک اور جمہوریتوں کے ساتھ تعاون کا اظہار کر سکتی ہیں۔ تائیوان پالیسی قانون کے مطابق بھی تائیوان ہمارا دوست ہے''۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.