ETV Bharat / international

Sri Lanka Economic Crisis: سری لنکا کے صدر کی بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل

author img

By

Published : May 27, 2022, 9:17 PM IST

Sri Lankan President Rajapaksa
سری لنکا کے صدر گوتبایا راج پکشے

سری لنکا کے صدر گوتبایا راج پکشے نے کہا کہ سری لنکا اپنے قریبی دوست اور پڑوسی ملک بھارت کی طرف سے دی گئی حمایت کا شکر گزار ہے، ہم دوسرے پڑوسیوں اورعالمی اداروں کی طرف سے دی جانے والی حمایت کی بھی تعریف کرتے ہیں لیکن میں سری لنکا کے دیگر دوستوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں ہمارے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کریں۔ Sri Lanka Economic Crisis

کولمبو: سری لنکا کے صدر گوتبایا راج پکشے Sri Lankan President Rajapaksa نے عالمی برادری سے ملک کو معاشی بحران Sri Lanka Economic Crisis سے نکالنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ جمعرات کو 'ایشیا کا مستقبل' کے موضوع پر 27ویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوتبایا نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سری لنکا کے لیے انتہائی مشکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت سنگین معاشی بحران سے گزر رہے ہیں جس کی وجہ سے تمام ممالک کے لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں اور سماجی بے چینی پھیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں کووڈ بحران کی وجہ سے ہماری سیاحت کی صنعت بند ہوگئی۔ ملک کے واجب الادا قرضوں کی ذمہ داریوں کے ساتھ دیگر واقعات کی وجہ سے افراط زر میں اضافہ سے مالیاتی بحران پیدا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے مختلف کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایسے مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں تو ہمیں فوری طور پر بین الاقوامی برادری میں اپنے دوستوں کی مدد کی ضرورت ہے جو ہمیں درکار ادویات، خوراک کی فراہمی اور ایندھن درآمد کر کے ہماری فوری ضروریات کو پورا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lankan Woman MP Became Emotional: سری لنکا کی رکن پارلیمنٹ جذباتی ہوگئیں

انہوں نے کہا کہ سری لنکا ہمارے قریبی دوست اور پڑوسی ملک بھارت کی طرف سے دی گئی حمایت کا شکر گزار ہے، جس نے ہماری ضرورت کے وقت فراخ دلی کا مظاہرہ کیا۔ ہم دوسرے پڑوسیوں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی اداروں کی طرف سے دی جانے والی حمایت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں موجود دیگر سری لنکا کے دیگر دوستوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں میرے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کریں۔

سری لنکا 1948 میں آزادی کے بعد اپنے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے خوراک، ادویات اور ایندھن سمیت تمام ضروری اشیاء کی بڑے پیمانے پر قلت ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.