ETV Bharat / international

Russia Iran Relation روس کی ایران کو سخوئی ایس یو 35 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی تیاری

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 12:40 PM IST

روس کی ایران کو سخوئی ایس یو 35 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی تیاری
روس کی ایران کو سخوئی ایس یو 35 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی تیاری

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس جلد ہی ایران کو سخوئی ایس یو 35 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ وہیں رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تہران مستقبل قریب میں روس کو 300 ڈرون دینے کا خواہاں ہے۔ Sukhoi Su 35 fighter jets to Iran

تل ابیب: مغربی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس مستقبل قریب میں ایران کو سخوئی ایس یو 35 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اسرائیلی چینل 12 کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے میں 24 طیارے شامل ہو سکتے ہیں جو اصل میں مصر کے لیے تھے۔ تاہم اس معاہدے کو امریکہ نے ناکام بنا دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مصر کے ساتھ معاہدے کی ناکامی کے بعد ماسکو نے ایک نئے ممکنہ خریدار کی تلاش کی اور اب اسے ان طیاروں کے لیے تہران مل گیا ہے۔ Russia to supply Iran of Sukhoi Su-35 fighter jets

العربیہ کے مطابق یہ رپورٹ ستمبر میں ایرانی میڈیا کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تہران ایسی خریداری پر غور کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس نے تفصیلات میں جائے بغیر بتایا گیا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی پائلٹ طیارے کو تربیت کے لیے استعمال کر تے رہے ہیں۔ فروری میں روسی افواج کے یوکرین پر حملے کے بعد واشنگٹن نے ایران اور روس کے درمیان وسیع تعلقات کے بارے میں خبردار کیا تھا جس میں نجی فوجی ساز و سامان کے تبادلے کی بات بھی کی گئی تھی۔ جوہری پروگرام کے باعث ایران اور یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کی وجہ سے روس سخت پابندیوں کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Iran Helping Russia ایران نے روس کے زیر تسلط کریمیا میں عسکری ماہرین بھجوائے، امریکہ

ہفتے کے روز یوکرین کے ایک سینئر اہلکار نے روس کے لیے ہتھیار تیار کرنے والی ایرانی فیکٹریوں کی لیکویڈیشن اور سپلائی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ تہران اب تک روسی افواج کو تقریباً 17 سو ڈرون فراہم کر چکا ہے اور مستقبل قریب میں مزید 300 ڈرون دینے کا خواہاں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.