ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: روس کا مشرقی یوکرین کے شہر لیسیچانسک پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 4:16 PM IST

Russia claims control of eastern Luhansk province in Ukraine
روس کا مشرقی یوکرین کے شہر لیسیچانسک پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ مل کر مشرقی یوکرین کے شہر لیسیچانسک Eastern City Lysychansk کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ جب کہ یوکرین کا کہنا ہے کہ فوجی حکمت عملی کے تحت افواج کو اپنی پوزیشنوں سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔ Russia Ukraine War

کیف: یوکرین کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ روسی افواج نے ملک کے مشرقی شہر لیسیچانسک Eastern City Lysychansk پر کنٹرول کرلیا ہے۔ یوکرینی فوج کے جنرل اسٹاف نے کہا ’’لیسیچانسک میں شدید لڑائی میں ہماری دفاعی افواج کو اپنی پوزیشنوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔ یہ قدم یوکرین کے محافظوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے اٹھانا پڑا‘‘۔Russia Ukraine War

اس سے قبل روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا تھا کہ ان کی فوج نے لیسیچانسک پر قبضہ کر لیا ہے اور لوہانسک کے علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ دریں اثنا، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کی فوج اپنی حکمت عملی اور جدید ہتھیاروں کی سپلائی میں اضافے کے ساتھ لیسیچانسک پر دوبارہ قبضہ کرلے گی۔انہوں نے فوجیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس سے ایک ہفتہ قبل روسی فوجیوں نے سیوروڈونٹسک شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔ روسی بمباری کی وجہ سے یہ شہر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine War: روس مغربی ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے یوکرینی شہریوں پر میزائل داغ رہا ہے

لیسیچانسک مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک کے علاقے میں آتا ہے۔ ڈونیٹسک اور لوہانسک مل کر صنعتی ڈونباس علاقہ بناتے ہیں۔ یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑنے سے پہلے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پورے لوہانسک اور ڈونیٹسک کو یوکرین سے آزاد قرار دے دیا تھا۔ روس کی پراکسی سکیورٹی فورسز نے یہاں 2014 سے شورش برپا کر رکھی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.