ETV Bharat / international

Imran Khan on Pakistan Political Crisis: پاکستان بھی سری لنکا جیسی صورتحال سے زیادہ دور نہیں، عمران خان

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 10:18 PM IST

Imran Khan
عمران خان

پاکستان میں پل پل بدلتی سیاسی صورت حال کے تناظر میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ سری لنکا کی صورتحال سے ہم زیادہ دور نہیں ہیں جب ہمارے لوگ بھی سڑکوں پر امڈ پڑیں گے۔ Imran Khan on Pakistan Political Crisis

اسلام آباد: پاکستان کی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ 30 برسوں سے زائد مدت میں پاکستان کی لوٹ کھسوٹ سے جمع کی گئی اپنی غیر قانونی دولت بچانے کیلئے زرداری و شریف مافیا نے صرف 3 ماہ سے کچھ ہی زائد عرصے میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گے؟ Imran Khan on Pakistan Political Crisis

انہوں نے کہا کہ قوم سے اپنے روابط اور حقیقی آزادی کی میری پکار پر ان کے جواب کے بعد میں کامل یقین سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ عوام پہلے ہی بہت کچھ سہہ چکے ہیں اب ان مافیاز کو لوٹ مار کا سلسلہ برقرار رکھنےکی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔ ٹویٹ کے اختتام پر انہوں نے لکھا کہ سری لنکا کی طرح ہم اس صورتحال سے زیادہ دور نہیں جب ہمارے لوگ سڑکوں پر اُمڈ آئیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب سے ایک روز قبل بھی سابق وزیراعظم عمران خان نے بیان دیا تھا کہ ’کل ہمارے مینڈیٹ کو چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا پھر کوئی کنٹرول نہیں کرسکے گا‘۔ انہوں نے کہا تھا کہ ‘اس وقت آصف زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن یہ سب کوشش کر رہے ہیں کہ کل پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہونا ہے اور پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ بننا ہے لیکن یہ پیسہ استعمال کر رہے ہیں اور دو دنوں سے ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں: Pak SC on Punjab CM Elections: حمزہ شہباز 25 جولائی تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ فرائض انجام دیں، سپریم کورٹ

انہوں نے کہا کہ ‘اگر انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو میں ذمہ دار نہیں پھر کیا ہوتا کیونکہ لوگ میری کنٹرول میں نہیں رہیں گے کیونکہ یہ جاگی ہوئی قوم ہے، یہ نہیں سمجھنا کہ قوم چپ کرکے بیٹھ جائے گی’۔ سابق وزیراعظم نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘آج کہہ رہا ہوں کہ کل اگر انہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا تو سب کو کہہ رہا ہوں چپ کرکے نہیں بیٹھنا’۔ تاہم گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار پرویز الہٰی کو ملنے والے ووٹوں میں سے (ق) لیگ کے تمام 10 ووٹ مسترد کردیے۔ نتیجتاً حمزہ شہباز 3 ووٹوں کی برتری سے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے اور انہوں نے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف بھی اٹھا لیا۔

لیکن آج پاکستان کے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ حمزہ شہباز Hamza Shahbaz کو پیر یعنی 25 جولائی تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ کام کرتے رہیں گے لیکن اس دوران وہ کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں لیں گے جس سے کہ ان کو سیاسی فائدہ پہنچتا ہو۔ عدالت کی کارروائی کو پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.