ETV Bharat / international

Pak SC on Punjab CM Elections: حمزہ شہباز 25 جولائی تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ فرائض انجام دیں، سپریم کورٹ

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 8:48 PM IST

پاکستان کے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ حمزہ شہباز Hamza Shahbaz کو پیر یعنی 25 جولائی تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ کام کرتے رہیں گے لیکن اس دوران وہ کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں لیں گے جس سے کہ ان کو سیاسی فائدہ پہنچتا ہو۔ Pak SC on Punjab CM Elections

Hamza Shahbaz
حمزہ شہباز

پاکستان کے سپریم کورٹ نے ہفتہ کو حمزہ شہباز Hamza Shahbaz کو پیر (25 جولائی) تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ کام کرنے کی اجازت دی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کیا کہ حمزہ قانون اور آئین کے مطابق کام کریں گے اور انہیں وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے اختیارات کو کسی بھی طرح استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے جس سے انہیں ذاتی طور پر فائدہ پہنچے۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے عرفان قادر ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد تین رکنی بنچ نے حکم صادر کیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس ہے۔ عدالت کی کارروائی کو پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ Pak SC on Punjab CM Elections

قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس درخواست کی سماعت کے لیے تشکیل دی گئی تھی جس میں ایک روز قبل پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیلنج کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائے۔ انھوں ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی، بدتمیزی اور گالیوں کے دباؤ میں آ کر بار بار ایک ہی بنچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتے ہیں، اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی کرتے ہیں، سارا وزن ترازو کے ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں تو ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائے۔ بہت ہو گیا!

مریم نواز کا ٹویٹ
مریم نواز کا ٹویٹ

ایک دوسرے ٹویٹ میں مریم نے لکھا کہ موجودہ سیاسی انتشار اور عدم استحکام کا سلسلہ اس عدالتی فیصلے سے شروع ہوتا ہے جس کے ذریعے آئین کی من مانی تشریح کرتے ہوئے اپنی مرضی سے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا ۔آج اس کی ایک نئی تشریح کی جا رہی ہے تاکہ اب بھی اسی لاڈلے کو فائدہ پہچنے جسے کل پہنچا تھا!نا منظور!

مریم نواز کا ٹویٹ
مریم نواز کا ٹویٹ

یہ بھی پڑھیں:

Pak SC on Punjab CM Elections: پاکستان میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا

واضح رہے کہ پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے بعد گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوا، جس میں حمزہ شہباز نے 179 جبکہ پرویز الٰہی نے 186ووٹ حاصل کیے لیکن ڈپٹی اسپیکر نے چودھری شجاعت حسین کے مبینہ خط کو بنیاد بنا کر مسلم لیگ (ق) کے ووٹ مسترد کر دیے۔ جس کی وجہ سے حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلیٰ بن گئے۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ڈپٹی اسپیکر الیکشن کا مکمل ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کریں اور آ کر بتائیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے کس پیرامیٹر کی بنیاد پر رولنگ دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.